ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
     امریکی معیشت بحالی کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے: وائٹ ہاؤس

    امریکی معیشت بحالی کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے: وائٹ ہاؤس

    Mon, 15 Jun 2020 17:48:50 
    وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کڈلو نے سی این این ٹیلی ویڑن سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی صورت حال میں بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگلا سال معاشی لحاظ سے مستحکم ہو گا۔وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کڈلو کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اس پر جو منفی اثرات پڑے تھے، وہ زائل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے م
    جون کے آخر میں دوحہ میں بین الافغان مذاکرات متوقع

    جون کے آخر میں دوحہ میں بین الافغان مذاکرات متوقع

    Mon, 15 Jun 2020 17:42:55 
    فغانستان میں لڑائیوں میں مصروف دونوں فریق، طالبان اور حکومت امن مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں تاکہ دو عشروں سے جاری اس خون خرابے کا کوئی سیاسی تصفیہ ڈھونڈا جا سکے۔
    آخری سانس تک چرچل کے مجسمہ کی حفاظت کروں گا: بورس جانسن

    آخری سانس تک چرچل کے مجسمہ کی حفاظت کروں گا: بورس جانسن

    Mon, 15 Jun 2020 17:38:52 
    برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ آخری سانس تک لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر نصب سابق وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل کے مجسمے کی حفاظت کریں گے۔
      پیر س مظاہرہ: مظاہرین اور پولیس میں تصادم،12 زخمی

    پیر س مظاہرہ: مظاہرین اور پولیس میں تصادم،12 زخمی

    Sun, 14 Jun 2020 18:27:54 
    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کل ہفتے کے روز سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک درجن مظاہرین زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی پولیس نے ہفتے کے روز وسطی پیرس میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے مظاہرین نسل پرستی اور پولیس کے
       جنگ بندی کے باوجود افغانستان میں تشدد کے واقعات میں دسیوں افراد ہلاک

    جنگ بندی کے باوجود افغانستان میں تشدد کے واقعات میں دسیوں افراد ہلاک

    Sun, 14 Jun 2020 18:22:14 
    افغانستان میں عیدالفطر کے ایام میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین صلح کا اعلان کیا گیا تھا لیکن جنگ بندی کے باوجود پرتشدد حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ہفتے کے روز مقامی افغان عہدیداروں نے اطلاع دی کہ ملک میں دو الگ الگ حملوں میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
    لندن:  احتجاج کی آڑ میں سڑکوں پرغنڈہ گردی کی اجازت نہیں دیں گے: بورس جانسن

    لندن: احتجاج کی آڑ میں سڑکوں پرغنڈہ گردی کی اجازت نہیں دیں گے: بورس جانسن

    Sun, 14 Jun 2020 18:17:01 
    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ہفتے کے روز لندن میں ہونے والے نسل پرستی مخالف مظاہروں کے دوران پرتشدد حربے استعمال کرنے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے پولیس اور دائیں بازو کے مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد نے پرامن مظاہروں کو سبوتاژ کردیا ہے۔ وزیراعظم جانسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہماری سڑکوں میں نسل پرستانہ غنڈہ گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
     امریکہ میں احتجاج: ملکی سیاست میں فوج کے کردار پر سوالات

    امریکہ میں احتجاج: ملکی سیاست میں فوج کے کردار پر سوالات

    Sun, 14 Jun 2020 18:01:23 
    مئی کے آخر میں پولیس کی تحویل میں ایک سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں پھوٹ پڑنے والے مظاہروں اور بدامنی پر کنٹرول کرنے کے لیے کئی شہروں میں فوج تعینات کی گئی تھی، جس پر کئی حلقوں کی جانب سے سولات اٹھائے گئے۔ وائس آف امریکہ کی پینٹاگان کے لیے نمائندہ کیرلا باب نے اپنی رپورٹ میں یہ جائزہ لیا ہے کہ امریکی عوام کے تح?فظ کے لیے فوج کے غیر سیاسی رہنے کی طویل روایت کی کیا اہمیت ہے
     پاکستان: بجٹ کا عام آدمی کی زندگی سے تعلق نظر نہیں آتا: مبصرین

    پاکستان: بجٹ کا عام آدمی کی زندگی سے تعلق نظر نہیں آتا: مبصرین

    Sun, 14 Jun 2020 17:57:23 
    ایک جانب جہاں وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں اپنی حکومت کے پیش کردہ بجٹ کے متوازن ہونے پر دلائل دیے ہیں تو وہیں متعدد معاشی ماہرین اور تاجر اسے اعداد و شمار کا روایتی گورکھ دھندا اور بجٹ کو عوامی مسائل کے حل سے کوسوں دور قرار دے رہے ہیں۔ معاشی تجزیہ کار اور کالم نگار ڈاکٹر فرخ سلیم نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کی بجٹ تقریر کو ایک حقیقت
    چین میں پھر کورونا وائرس نے پسارے  پیر؛ کورونا کے 53 تازہ معاملات؛ 11 علاقوں میں کیا گیا لاک ڈاؤن

    چین میں پھر کورونا وائرس نے پسارے پیر؛ کورونا کے 53 تازہ معاملات؛ 11 علاقوں میں کیا گیا لاک ڈاؤن

    Sun, 14 Jun 2020 12:25:25 
    مغربی دنیا خاص طور سے امریکہ وبائی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے چین کو ذمہ دار ٹھہراتا رہا ہے لیکن چین نے بہت تیزی کے ساتھ اپنے ملک میں اس وبا پر قابو پا لیا تھا ۔ اب چین میں کورونا کے کچھ کیسز دوبارہ آنے کی خبر ہے جس کے پیش نظر چینی حکام نے دارالحکومت بیجنگ کے جنوب میں واقع ایک گوشت مارکیٹ میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد گیارہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا ہے۔ چینی حکام نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ