Sat, 23 Jan 2021 17:58:08
امریکی صدر جو بائیڈن کی نئی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں افغان طالبان کے ساتھ کی جانے والی امن ڈیل پر نظر ثانی کی جائے گی۔ دریں اثناء افغان طالبان اور کابل حکومت کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
View more
Sat, 23 Jan 2021 17:56:10
امریکا میں منتخب صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر بائیڈن نے جس بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف کے کلمات ادا کیے وہ 127 برس سے نئے امریکی صدر کے خاندانی ورثے کے طور پر محفوظ ہے۔
View more
Sat, 23 Jan 2021 17:52:29
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پولیس نے کمپنیوں اور تجارتی مراکز میں گھس کر قیمتی سامان اور نقدی چوری کرنے والے چھ رکنی غیر ملکی گروہ گرفتار کیا ہے۔
View more
Sat, 23 Jan 2021 17:45:03
سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد منشیات نے جنرل کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بیرون ملک سے مملکت میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں 'ایمفٹامن' گولیاں برآمد کر لیں۔
View more
Sat, 23 Jan 2021 17:42:47
امریکا میں 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر پرتشدد دھاوے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے کہ ری پبلیکن پارٹی کے ایک رکن کانگریس ایوان نمائندگان میں پستول لے کر پہنچ گئے۔
View more
Sat, 23 Jan 2021 17:37:46
یمن میں حوثی باغیوں کےحملے میں ایک ٹانگ سے محروم ہونے والی بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کی درد ناک کہانی نے انسانی ہمدردی کا جذبہ رکھنے والے ہر شخص کو رلا دیا۔
View more
Sat, 23 Jan 2021 17:30:33
امریکا میں نئے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ایران کے معاملے میں عالمی سطح پر رابطے شروع کر دیے ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر سولیوان نے جمعہ کے روز بتایا کہ انہوں نے روس ، چین اور ایران کے معاملات پر اپنے یورپی اتحادیوں سے بات چیت کی ہے۔
View more
Sat, 23 Jan 2021 17:21:46
امریکا میں نئی انتظامیہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ سے عراق اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکا میں صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنھبالنے کے بعد ان کے وزیر دفاع کا یہ پہلا غیر ملکی رابطہ ہے جس میں انہوں نے دو حساس ممالک کے بارے میں نیٹو کے سربراہ سے بات چیت کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy