Tue, 05 Jan 2021 17:46:26
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا ہے کہ مملکت کی پالیسی خلیج تعاون کونسل کی رکن ریاستوں کے اعلی مفادات کے حصول کے لیے مستحکم نقطہ نظر پر مبنی ہے۔
View more
Tue, 05 Jan 2021 17:38:08
خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف فلاح مبارک الحجرف نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان فضائی، زمینی اور بحری حدود کھولے جانے کے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس سمجھوتے کا اعلان کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر الصباح نے پیر کی شام کیا۔
View more
Tue, 05 Jan 2021 17:35:12
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ اس کے تخمینے کے مطابق یکم جنوری 2021 کو 371500 بچوں کی پیدائش متوقع تھی جن میں سے نصف سے زیادہ دس ملکوں میں پیدا ہونے تھے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔
View more
Tue, 05 Jan 2021 17:31:42
امریکی کانگریس نے نوبیل انعام یافتہ اور تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والی پاکستانی نوجوان خاتون ملالہ یوسفزئی کے نام پر ایک بل پاس کیا ہے۔ اس بل کے تحت امریکہ کی طرف سے پاکستانی خواتین کے لیے اعلیٰ تعلیم کے میرٹ اور ضرورت کے مطابق دیے جانے والے وظائف کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
View more
Tue, 05 Jan 2021 17:29:42
امریکہ نے طالبان کو افغانستان میں حالیہ عرصے میں اہم شخصیات کی ہلاکتوں کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن کو آگے بڑھنے کا موقع دینے کے لیے عسکری کارروائیاں بند کرے۔
View more
Tue, 05 Jan 2021 17:20:09
افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو رہا ہے۔ امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امن بات چیت کے اس دور کے دوران افغانستان میں قیام امن کی طرف ٹھوس پیش رفت ہو گی۔
View more
Tue, 05 Jan 2021 11:43:06
جب سے شیوسینا نے اورنگ آباد کا نام سمبھا نگر نگر تبدیل کرنے کی بات کی ہے تب سے ریاست میں سیاسی بیانات کی بھرمارہوگئی ہے۔
View more