Mon, 27 Mar 2017 19:16:06
آسٹریلیا کے سابق بلے باز بریڈ ہاج نے عجیب سا طنز کرتے ہوئے کہا کہ چوٹ کی وجہ سے چوتھے ٹیسٹ میں نہیں کھیلنے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اگلے ماہ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کیلئے خود کو بچا کر رکھ رہے ہیں۔ہاج آئی پی ایل ٹیم گجرات لائنز کے کوچ ہیں۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 19:07:30
مڈل آرڈر بلے باز منیش پانڈے اور شکھر دھون نے یہاں شاندار اننگز کھیل کر چمپئنز ٹرافی کے لئے منتخب کی جانے والی ٹیم انڈیا کے لئے اپنا دعوی پیش کیا ہے۔ جہاں منیش پانڈے نے 104 رنز (110 گیند، پانچ چوکے، چار چھکے) کی بہترین اننگز کھیلی، وہیں شکھر دھون نے 50 رنز (48 گیند، چھ چوکے، دو چھکے) بنائے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 18:51:27
کپتان کین ولیمسن (ناٹ آووٹ 148) کی شاندار سنچری کے دم پر نیوزی لینڈ کی ٹیم یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مضبوط حالت میں پہنچ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے سیڈون پارک میں ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن پیر کو اسٹمپ اکھڑنے تک جنوبی افریقہ کے خلاف چار وکٹ کے نقصان پر 321 رنز بنا لیے ہیں۔ ولیمسن اور مشیل سیٹنر 13 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ پر سات رنز کی
View more
Mon, 27 Mar 2017 18:45:50
بارڈر۔گواسکر ٹرافی پر قبضے کو لے کر ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے چار میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹیم انڈیا نے اپنی گرفت کافی مضبوط کر لی ہے۔ پہلے دو دن دونوں ٹیموں کے درمیان زور دار جدوجہد دیکھنے کو ملی لیکن تیسرے دن کے کھیل میں ٹیم انڈیا پوری طرح حاوی نظر آئی۔ ایسا آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے کرشمائی کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوا۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 18:31:37
سوشل میڈیا پر اسلام کے بارے میں گستاخانہ مواد کی مبینہ اشاعت کے خلاف اسلام آباد کی ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 18:27:22
جاپان میں ایک سکی ریزورٹ کے برفانی تودے کی زد میں آنے سے خدشہ ہے کہ آٹھ طلبہ دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ برفانی تودہ پیر کی علی الصبح دارالحکومت ٹوکیو سے 120 کلو میٹر دور مقام ناسو کے قریب گرا۔جاپان کے خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق اس حادثے میں 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ نکالے جانے والے آٹھ طلبہ میں زندگی کے آثار دکھائی نہیں دیے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 18:22:37
میانمار یعنی برما کے فوجی سربراہ نے رخائن میں فوجی آپریشن کا دفاع کیا ہے جس کے نتیجے میں 75 ہزار سے زیادہ مسلم اقلیت کو ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔فوجی سربراہ من آنگ ہلینگ نے کہا کہ روہنگیا میانمار آنے والے تارکین وطن ہیں اور فوج کا یہ فرض ہے کہ ملک کی سیاسی مذہبی اور نسلی مسائل سے تحفظ فراہم کرے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 18:10:56
یورپی یونین نے روس میں بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں پْرامن مظاہرین کو حراست میں لیے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ماسکو حکومت ان سب کو فوراً رہا کر دے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 17:58:34
جرمن صوبے زار لینڈ کے انتخابات میں چانسلر میرکل کی ’سی ڈی یو‘ کر حیرت انگیز طور پر واضح کامیابی حاصل ہوئی اور سوشل ڈیموکریٹکس کو ایک دھچکا لگا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy