ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    پارلیمنٹ میں گونجا شیوسینا ایم پی پر ایئر لائنز کمپنیوں کی پابندی کا معاملہ

    پارلیمنٹ میں گونجا شیوسینا ایم پی پر ایئر لائنز کمپنیوں کی پابندی کا معاملہ

    Mon, 27 Mar 2017 20:23:48 
    شیوسینا کے ایم پی روندر گایکواڑ کو تمام ایئر لائنز کمپنیوں کی طرف سے پرواز کے لئے محدود کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھا۔ لوک سبھا میں شیوسینا کے ایم پی اندراو اڈسل کی قیادت میں پارٹی ممبران پارلیمنٹ نے اس معاملے کو لے کر جم کر ہنگامہ کیا اور صدر کی کرسی کے قریب جا کر نعرے بازی کرنے لگے۔
    اقلیتی کمیشن میں جین کمیونٹی کو ملے گی نمائندگی: نقوی

    اقلیتی کمیشن میں جین کمیونٹی کو ملے گی نمائندگی: نقوی

    Mon, 27 Mar 2017 20:19:23 
    مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کو راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ اقلیتی کمیشن میں جین کمیونٹی کے لوگوں کو بھی مناسب نمائندگی دی جائے گی۔ کابینہ میں پاس بل کو ابھی پارلیمنٹ میں پاس کرایا جائے گا۔
    کسانوں کی خود کشی پر سپریم کورٹ برہم، مرکزی حکومت سے 4 ہفتوں میں مانگا حل کا روڈ میپ

    کسانوں کی خود کشی پر سپریم کورٹ برہم، مرکزی حکومت سے 4 ہفتوں میں مانگا حل کا روڈ میپ

    Mon, 27 Mar 2017 20:14:27 
    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کسانوں کی خود کشی بڑا ہی سنگین مسئلہ ہے۔ سپریم کورٹ نے اس مسئلے پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے کہا کہ اس بارے میں تفصیلی جواب اور کسانوں کی خود کشی سے نمٹنے کے لئے کیا کیا اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں؟ اس کے بارے میں تفصیلی حلف نامہ چار ہفتے کے اندر عدالت میں پیش کریں۔ اس سے پہلے 3 مارچ کو اس مسئلے پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا تھا کہ آپ کو ایک منصوبہ
    مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر میں پیلٹ گن کے متبادل پر غور کرنے  سپریم کورٹ کی ہدایت

    مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر میں پیلٹ گن کے متبادل پر غور کرنے  سپریم کورٹ کی ہدایت

    Mon, 27 Mar 2017 20:03:25 
    جموں و کشمیر میں مشتعل بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز کی طرف سے استعمال میں لائی جا رہی پیلیٹ گن پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکز نے کہا کہ وہ بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے پیلیٹ گن کے بجائے کسی دیگر موثر ذریعے پر غور کرے کیونکہ یہاں بات زندگی اور موت سے منسلک ہے، تاہم مرکزی حکومت نے پیلیٹ گن کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خود مختاری اور سالمیت داؤ پر ہے۔
    مدرسہ احسن القرآن ناگلوئی میں جلسہ سیرت النبی ؛ علماء ودانشوارن  نے کیا  اظہار خیال 

    مدرسہ احسن القرآن ناگلوئی میں جلسہ سیرت النبی ؛ علماء ودانشوارن نے کیا اظہار خیال 

    Mon, 27 Mar 2017 19:42:23 
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی اخلاق حسنہ کی تعلیمات پر مشتمل ہے ،آپ نے اپنے دوست اور دشمن دونوں کے ساتھ اخلاق کا اعلی نمونہ پیش کیا ،اسی لئے قرآن میں کہاگیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے اعلی مراتب پر فائز تھے،لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج مسلمانوں میں سب سے زیادہ اخلاقی انحطاط پایاجاتاہے اور کردار وکیریکٹر کے اعتبارسے یہ قوم سب سے زیادہ بدنام ہے ،ان خیالات کا ظہار گذشتہ شب ناگلو
    پاکستان کی پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی،شاداب خان کی ڈبیومیچ میں عمدہ کارکردگی

    پاکستان کی پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی،شاداب خان کی ڈبیومیچ میں عمدہ کارکردگی

    Mon, 27 Mar 2017 19:32:18 
    برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے اور جواب میں پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔شعیب ملک اور کپتان سرفراز بلترتب 38 اور چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    بھونیشورمیں ہوگا عالمی ہاکی لیگ 2017 اور ورلڈ کپ 2018

    بھونیشورمیں ہوگا عالمی ہاکی لیگ 2017 اور ورلڈ کپ 2018

    Mon, 27 Mar 2017 19:21:28 
    بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن اور اڑیسہ حکومت نے آج سرکاری طور پر تصدیق کی کہ مردوں کا ورلڈ لیگ فائنل 2017 اور مرد ورلڈ کپ 2018 کا انعقاد یہاں کیا جائے گا۔کلنگااسٹیڈیم ہاکی کے دو بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔
    کوہلی آئی پی ایل کیلئے ٹیسٹ میں نہیں کھیلے:ہاج کاطنز

    کوہلی آئی پی ایل کیلئے ٹیسٹ میں نہیں کھیلے:ہاج کاطنز

    Mon, 27 Mar 2017 19:16:06 
    آسٹریلیا کے سابق بلے باز بریڈ ہاج نے عجیب سا طنز کرتے ہوئے کہا کہ چوٹ کی وجہ سے چوتھے ٹیسٹ میں نہیں کھیلنے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اگلے ماہ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کیلئے خود کو بچا کر رکھ رہے ہیں۔ہاج آئی پی ایل ٹیم گجرات لائنز کے کوچ ہیں۔
    دیودھر ٹرافی: منیش پانڈے، شکھر دھون نے زور دار اننگز سے چمپئنز ٹرافی کا دعوی پیش کیا، انڈیا ’’بی‘‘ جیتا

    دیودھر ٹرافی: منیش پانڈے، شکھر دھون نے زور دار اننگز سے چمپئنز ٹرافی کا دعوی پیش کیا، انڈیا ’’بی‘‘ جیتا

    Mon, 27 Mar 2017 19:07:30 
    مڈل آرڈر بلے باز منیش پانڈے اور شکھر دھون نے یہاں شاندار اننگز کھیل کر چمپئنز ٹرافی کے لئے منتخب کی جانے والی ٹیم انڈیا کے لئے اپنا دعوی پیش کیا ہے۔ جہاں منیش پانڈے نے 104 رنز (110 گیند، پانچ چوکے، چار چھکے) کی بہترین اننگز کھیلی، وہیں شکھر دھون نے 50 رنز (48 گیند، چھ چوکے، دو چھکے) بنائے۔