Fri, 07 Apr 2017 20:02:10
گؤ رکشا کے نام پر بنی تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کے مطالبہ کو لے دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی پر سپریم کورٹ نے جمعہ کو مرکزی حکومت اور 6 ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے تین ہفتے میں جواب مانگا ہے۔مرکز کی نریندر مودی حکومت کے علاوہ جن ریاستوں کو نوٹس دیا گیا ہے، ان میں گجرات، راجستھان، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اتر پردیش اور کرناٹک شامل ہیں۔معاملے کی اگلی سماعت تین مئی کو ہوگی۔
View more
Fri, 07 Apr 2017 19:57:01
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنے چارروزہ ہندوستان دورے پرنئی دہلی پہنچ گئی ہیں، 7 سال کے طویل وقفے کے بعدہندوستان دورے پر آئیں حسینہ کی استقبال کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی خود اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ گئے ۔خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول توڑ کر اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب حسینہ کا استقبال کرنے پہنچے۔
View more
Fri, 07 Apr 2017 19:48:39
ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن کو کرارا جواب دیا ہے۔ پیٹرسن آج کل آئی پی ایل میں کمنٹری کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں پیٹرسن آج پونے کے بلے باز منوج تیواری سے بات چیت کر رہے تھے تبھی کمنٹری کر رہے پیٹرسن نے منوج سے کہا کہ وہ دھونی کو بتائیں کہ پیٹرسن ان سے بہتر گولفر ہیں۔
View more
Fri, 07 Apr 2017 19:46:06
ریو اولمپکس میں خواتین میراتھن کا طلائی تمغہ جیت کر کینیائی ایتھلیٹ جیمما سمگوگ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہی ہے۔ جیمما لندن میراتھن کے فاتح بھی رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہیں اپنے ملک کینیا میں ہی بین الاقوامی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ٹیسٹ میں ممنوعہ ای پی او کے لئے مثبت پایا گیا ہے۔آئی اے اے ایف نے اپنے ایک بیان میں جیمما پر انسدادڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
View more
Fri, 07 Apr 2017 19:36:11
آسٹریلوی کرکٹر سٹیو اوکیفی پر ایک کرکٹ تقریب کے دوران نشے کی حالت میں نازیبا تبصرے کے لئے 20000 آسٹریلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے حالیہ دورۂ ہند میں اچھی کارکردگی کرنے والے اوکیفی کو اس سال آسٹریلوی ایک روزہ گھریلو مقابلے میں حصہ لینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ یہ مجموعی طور پر ایسا دوسرا موقع ہے، جب یہ 32 سالہ کھلاڑی شراب کی لت کی وجہ سے پریشانی میں پھنسا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سا
View more
Fri, 07 Apr 2017 19:26:24
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کپتانی کا موقع نہیں ملنے سے مایوس ہیں۔ مصباح نے کہا ہے کہ انہیں سب سے بڑا دکھ ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی کپتانی نہیں کر سکے۔پاکستان کے اس سب سے زیادہ کامیاب کپتان نے کہا کہ میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، خاص طور پر تب جبکہ ہماری ٹیسٹ ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ 2011 اور 2015 می
View more
Fri, 07 Apr 2017 19:16:24
ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی کپتان رانی نے کہا ہے کہ خواتین ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ دو میں بیلاروس کے خلاف سیمی فائنل میچ جیتنے کے لئے اسے پنالٹی کانروں کو گول میں تبدیل کرناہوگا،رانی نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اب تک پنالٹی کارنر حاصل کرنے میں تو کامیاب رہی ہے، پر وہ زیادہ تر کو گول میں تبدیل نہیں پا رہی ہے۔
View more
Fri, 07 Apr 2017 18:56:36
ہسپانوی فٹ بال لیگ میچ میں والیں سیا نے سیلٹا کو 3۔2 سے ہرا دیا۔ لا لیگا ٹیبل میں 12 ویں نمبر پر رہے والینسیا نے ابتدائی آٹھ منٹ میں ہی پانچ کارنر حاصل کئے اور جارحانہ شروعات کی۔ وہیں دوسری طرف 10 ویں مقام کی ٹیم سیلٹا نے اب تک 29 میچ کھیلتے ہوئے 12 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس 12 میں شکست ہوئی ہے۔
View more
Fri, 07 Apr 2017 18:52:05
ہندوستانی کھلاڑیوں کو اب غیر ملکی کوچ کی خدمات بھی ملیں گی۔ وزارت کھیل نے 2020 کے ٹوکیو اولمپک اور اگلے سال ہونے والی بہت سے کھیل مقابلوں کو دیکھتے ہوئے دو اعلی غیر ملکی ایتھلیٹکس کوچ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ان میں سے ایک کوچ ریس واکنگ اور دوسرے 400 میٹر دوڑ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy