Wed, 05 Apr 2017 20:41:42
تین طلاق کے مسئلہ پر پورے ملک میں بحث ہو رہی ہے۔ایک طرف تین طلاق کے خلاف قانون بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تو وہیں دوسری طرف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سمیت دوسری مسلم تنظیمیں اس کی سخت مخالفت کر رہی ہیں۔ایسے میں اب کچھ مسلم تنظیموں اور مسلم مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بھی تین طلاق پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جانے لگاہے ۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 20:26:05
ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو کے بعد آج ایس پی لیڈر شیوپال سنگھ یادو اتر پردیش کے نومنتخب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ہے ۔دونوں کی ملاقات وزیراعلی رہائش گاہ پر ہوئی۔حالانکہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ،یہ صاف نہیں ہو پایاہے ، کیونکہ یوگی سے ملاقات کے بعد شیو پال یادو میڈیا سے بچتے ہوئے سیدھے اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گئے۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 20:21:09
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بلے باز یونس خان کے نام سنہ 2016 کے لیے وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کیے گئے ہیں۔وزڈن کی جانب سے انڈیا کے وراٹ کوہلی کو لیڈنگ کرکٹر آف دا ائیر یا سال کا سب سے نمایاں کھلاڑی قرار دیا گیا ہے جبکہ بقیہ تین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ، کرس ووکس اور ٹوبی رونلڈز جونز شامل ہیں۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 20:07:12
آسٹریلیا کے سابق بلے باز جسٹن لینگر نے سری لنکا کے اسپنر متھیا مرلی دھرن کو اپنے کرکٹ کیریئر کا سب سے زیادہ خطرناک بالر بتایا۔ لینگر نے انکشاف کیا ہے مرلی دھرن کے خلاف کھیلنے سے پہلے وہ رات کو چین سے سو بھی نہیں پاتے تھے۔ لینگر سے پوچھا گیا تھا کہ اپنے کرکٹ کیریئر میں انہوں نے سب سے زیادہ ڈر کن کن گیند بازوں سے لگتا تھا۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے مرلی دھرن کا نام لیا۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 20:03:01
بنگلہ دیش کی محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف مرتضی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف جاری ٹی 20 میچوں کی سیریز کے بعد وہ اس مختصر فارمیٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔ مرتضی نے یہ اعلان دونوں ممالک کے درمیان پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے دوران کیا۔ مرتضی نے کہا کہ یہ میری بنگلہ دیش کے لئے آخری ٹی 20 سیریز ہوگی،میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)، ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ
View more
Wed, 05 Apr 2017 19:58:47
چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع کی تیراک رجنی جھا نے پیرالمپک سوئمنگ چیمپئن شپ میں تین طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ رجنی نے گاؤں کی ہی نہر میں مشق کرکے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ پیراگراف سپورٹس ایسوسی ایشن آف راجستھان کی سرپرستی میں جے پور میں منعقد نیشنل پیرالمپک ایتھلیٹکس اور سوئمنگ چمپئن شپ منگل کو ختم ہوا۔مقابلہ میں رجنی نے ملک بھر کے حریف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تین طلائیتمغے جیتے
View more
Wed, 05 Apr 2017 19:53:53
نیا کی نمبر ایک کھلاڑی جرمنی کی ایجیل کربر یہاں اچھی کارکردگی کرتے ہوئے اٹلی کی فرانسیکسا شیاوون کو 4۔6، 6۔0، 6۔4 سے شکست دے کر ڈبلیوٹی اے مانٹیری میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 19:47:43
ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو اب وزڈن کرکٹرز کے المینیک 2017 میں دنیا کا معروف کرکٹر بتایا گیا ہے۔ اس میگزین کے کور پیج پر وراٹ کی تصویر ہے، جس میں وہ ریورس سوئپ لگاتے نظر آرہے ہیں۔ وراٹ وزڈن کی میگزین کے کور پیج پر آنے والے تیسرے ہندوستانی ہیں۔ اس سے پہلے وریندر سہواگ اور سچن تندولکر کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔
View more
Wed, 05 Apr 2017 19:44:22
ہندوستان کے ڈیوس کپ کپتان مہیش بھوپتی نے کہا ہے کہ ان کی توجہ جمعرات سے ازبکستان کے خلاف شروع ہو رہے ایشیا اوشیانا زون گروپ ایک مقابلہ جیتنے پر ہے۔ بھوپتی نے کہا کہ انہوں نے ڈیوس کپ ٹینس میچوں کے جوڑی مجموعہ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی ہے کیونکہ ان کی توجہ تین پوائنٹس حاصل کرنے پر ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy