Wed, 03 May 2017 20:29:36
پاکستان کی سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے پاناما لیکس کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے لیے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور سٹیٹ بینک کی جانب سے دیے گئے ناموں کو مسترد کر دیا ہے۔بدھ کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے پاناما کیس کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق سماعت کی۔
View more
Wed, 03 May 2017 20:25:17
جرمن فوج کے ایک تازہ اسکینڈل کے باعث جرمنی کی وزیر دفاع اْرزْولا فان ڈیئر لاین نے اپنا دورہ? امریکا منسوخ کر دیا ہے۔ وہ آج بدھ کے روز امریکا جانے والی تھیں۔ برلن میں ایک ترجمان نے کہا کہ خاتون وزیر کے لیے جرمن فوج کے ایک لفٹیننٹ کے گرد گھومتے اسکینڈل کی تحقیقات ترجیحی اہمیت رکھتی ہیں۔
View more
Wed, 03 May 2017 20:18:08
امریکی محکمہ انصاف نے مبینہ طور پر ان دو سفید فام پولیس افسروں پر مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جنھوں نے گذشتہ سال ریاست لوزیانا میں ایک سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ویڈیو فوٹیج میں مقتول ایلٹن سٹرلنگ کو پولیس نے بظاہر زمین پر گرا کر فائر کیا تھا جس کے خلاف ریاستی دارالحکومت بیٹن روگ میں کئی دنوں تک مظاہرے ہوئے تھے۔
View more
Wed, 03 May 2017 20:08:19
روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ شام میں روس کے ایک فوجی مشیر کو نامعلوم مسلح افراد نے اسنائپر سے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔
View more
Wed, 03 May 2017 19:59:59
عراق کی الانبار گورنری کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کل منگل کی شام سیکیورٹی فورسز نے الرمادی شہرکے جنوب میں دہشت گردوں کے دو خود کش حملے ناکام بنا کر بڑی تباہی سے بچالیا۔
View more
Wed, 03 May 2017 19:51:07
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے زیر تسلط شہر قرار دیتے ہوئے ناجائز تسلط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ’یونیسکو‘ کی جانب سے گذشتہ روز بیت المقدس کی حیثیت کے بارے میں ایک قرارداد پر رائے شماری کی گئی۔ یہ قرارداد دو تہائی کی اکثریت سے منظور کی گئی ہے۔
View more
Wed, 03 May 2017 19:43:08
افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب نیٹو اہلکاروں کے قافلے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کابل کے انتہائی حساس علاقے میں اس دھماکے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس موقع پر کسی نیٹو اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
View more
Wed, 03 May 2017 19:26:36
مصر کے جزیرہ نما سیناء میں ایک مقامی قبیلے نے شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے 8 جنگجو ہلاک اور کم سے کم تین یرغمال بنا لیے ہیں۔ شمالی سیناء میں موجود ’الترابین‘ قبیلے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے منگل کے روز علی الصباح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے جنوبی رفح میں العجراء کے مقام پر چار گاڑیاں دیکھیں۔ تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ وہ گاڑیاں داعشی دہشت گردوں کی تھیں۔ قبائلی جنگجوؤں نے
View more
Wed, 03 May 2017 19:22:17
اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس کے شمال میں ایک فلسطینی نوجوان کے ہلاک کر دئے جانے کا اعلان کیا گیا جس نے خنجر سے حملے کی کوشش کی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy