Thu, 04 May 2017 19:35:51
شام اور مشرق وسطیٰ کے دوسرے ملکوں میں ایران کی فوجی مداخلت پر تنقید کی پاداش میں تہران کے سابق میئر کے خلاف بھی قانونی کاررروائی شروع کی گئی ہے اور ان کے خلاف ایک عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں تہران کے سابق میئر اور ’کنسٹرکشن ورکرز پارٹی‘ کے سیکرٹری جنرل غلام حسین کرباسچی کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 04 May 2017 19:31:01
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے ضلع قطیف میں ایمرجنسی فورسز نے تخریب کاروں کی روپوشی کے مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی۔
View more
Thu, 04 May 2017 18:55:36
اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے‘یونیسکو‘ کی جانب سے بیت المقدس میں صہیونی سرگرمیوں کو ’باطل‘ قرار دیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی اقوام متحدہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے وزیر خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کو دی جانے والی ایک ملین ڈالر کی امداد روک دے۔’یونیسکو‘ کی قرارداد پر اپنے رد عمل میں نیتن یاھو نے کہا
View more
Thu, 04 May 2017 18:46:19
عراق کی سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز مغربی موصل کے دائیں حصے میں دہشت گردوں کی جانب سے قائم کی گئی ہاون راکٹ اور دیگر اسلحہ اور گولہ بارود تیار کرنے والی ایک فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
View more
Thu, 04 May 2017 18:40:03
دنیا بھر میں قرآن پاک کے منفرد اور دیدہ زیب نسخے تیار کرنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔ مصر میں ایک کاتب نے اسلامی تاریخ میں قرآن پاک کا سب سے لمبا نسخہ تیار کرکے گینیز بک میں اپنا نام درج کرانے کی مہم شروع کی ہے۔ مغربی گورنری کے بلقینا قصبے کے رہائشی سعد محمد حشیش جو پیشے کے اعتبار سے کپڑے کے تاجر بھی ہیں، نے تین سال قبل لمبے ترین قرآنی نسخے کی تیاری کا کام شروع کیا۔ وہ ہاتھ سے یہ نسخہ
View more
Thu, 04 May 2017 18:35:37
افریقی ملک نائیجیریا کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’بوکو حرام‘ کے سربراہ ابو بکر شیکاؤ ایک فضائی حملے میں زخمی ہوگیا ہے جب کہ کارروائی میں اس کے نائب سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 04 May 2017 18:31:25
یمن کے ایوان صدارت کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور یمن کے درمیان ایک مشترکہ سپریم کمیٹی تشکیل دیے جانے پر اتفاق رائے ہو گیا۔
View more
Thu, 04 May 2017 18:26:10
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ امن عمل کی بحالی کے لیے’’ زبردست ‘‘ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر نے اوول آفس میں محمود عباس کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں انھیں یقین دہائی کرائی ہے کہ ’’ان کی نظر میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کا بہت اچھا موقع موجود ہے اور ہم اس امن کے لیے فائدہ اٹھائیں گے‘‘۔انھوں نے کہا :’’ ہم اس
View more
Thu, 04 May 2017 18:21:37
وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کے دارالحکومت آستانا میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر بات چیت شروع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں حکومت کے حامی اور اپوزیشن کے نمائندہ وفود نے آپس میں بات چیت اور صلاح مشورے کئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy