Thu, 01 Jun 2017 12:24:49
عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت الدعوۃ اور الحشد الشعبی مخالفین کے نشانے پر ہیں اور وہ انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے الحشد الشعبی میں نے قائم کی ہے۔ اسے نقصان پہنچانا مجھے نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 12:19:01
قطر کی جانب سے ایسے بہت سے اخبارات اور ویب سائٹوں کو سپورٹ کیا جاتا ہے جو وقتا فوقتا سعودی عرب ، بحرین اور امارات کے علاوہ بعض دیگر عرب ممالک مثلا مصر وغیرہ کے خلاف شدید نوعیت کی مہم چلاتے ہیں۔ اخباری ذرائع کے مطابق ان سیاسی منصوبوں کا مقصد خلیجی ممالک میں پھوٹ اور بغاوت پیدا کرنا ہوتا ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 12:06:14
روس کی دو جنگی آبدوزوں نے بحیرہ روم سے شام کے شہر تدمرمیں داعش کے ٹھکانے پر کروز میزائل حملہ کیا ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ماسکو وزارت دفاع کے حوالے سے جاری کردہایک بیان میں بتایا ہے کہ دو جنگی آبدوزوں کی مدد سے کل بدھ کو بحیرہ روم سے ایک کروز میزائل داغا گیا۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 11:59:40
برطانوی شہر مانچسٹر کی مساجد اور اسلامی مراکز نے گذشتہ ہفتے ایک محفل موسیقی میں خود کش بم حملہ کرنے والے سلمان العبیدی کی نماز جنازہ پڑھانے اور اسے مانچسٹر میں دفن کرنے سے معذرت کی ہے۔ دوسری طرف مانچسٹر بلدیہ نے بھی خود کش بمبار کو اس شہر میں دفن کرنے سے روکنے کے لیے تمام اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 11:44:17
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی مملکت اور روس نے مل جل کر بہت کچھ حاصل کر لیا ہے اور وہ مزید کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔انھوں نے یہ بات منگل کے روز ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کے بعد کہی ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 11:41:22
افغان دارالحکومت کابل کے وسطی علاقے میں غیر ملکی سفارتخانوں کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 80افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق "اس بدقسمت دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 80ہوگئی ہے جن میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والی کی تعداد 300سے زیادہ ہے۔کابل پولیس کے ترجمان نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جرمن سفارتخانے کے داخلی در
View more
Thu, 01 Jun 2017 11:32:59
ایرانی پاسداران انقلاب کی قُدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے 2012 میں ایرانی فوجی مداخلت کے وقت سے ہی شام میں "سوختہ زمین" کی پالیسی پر انحصار کیا ہوا ہے۔
View more
Thu, 01 Jun 2017 11:23:24
امریکی اسپیشل آپریشنز کے نائب کمانڈر جنرل تھامس ٹاسک نے باور کرایا ہے کہ اُن کی قیادت اس وقت پینٹاگون کے مطالبے پر ایران کے حوالے سے تجربات اور مشقیں کر رہی ہے.. اور اسپیشل آپریشنز کی قیادت کا کام عسکری اور سیاسی قیادت کو آپشنز دینا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy