Wed, 31 May 2017 11:44:49
ویتنام کے ایک ہسپتال میں ڈایالائسز کے دوران سات مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی اخبار دان تری کے مطابق دیگر گیارہ مریضوں کی حالت خراب ہو گئی ہے، جن میں سے ایک تشویش ناک صورت حال کا شکار ہے۔
View more
Wed, 31 May 2017 11:41:23
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے روس کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں پہلے ہی تفتیش جاری ہے۔ ایسے میں امریکی سینیٹر جان میککین نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو داعش سے بڑا خطرہ قرار دے دیاہے۔تجربہ کار امریکی سینیٹر جان میککین نےآسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی)سے گفتگو میں کہا، میرے خیال میں عالمی سلامتی کے لیے پوٹن دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش سے بڑا خطرہ ہیں۔
View more
Wed, 31 May 2017 11:33:34
مورا نامی سمندری طوفان آج منگل 30مئی کی صبح بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق اس طوفان کے سبب خلیج بنگال میں واقع مختلف جزائر پر ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
View more
Wed, 31 May 2017 11:30:36
ماہ صیام کی سحر وافطار سے جڑے تاریخی واقعات میں رمضان افطار توپ کو بھی اہمیت حاصل رہی۔ دنیا کے کئی مسلمان ممالک کے شہروں میں سحری اور افطاری کا آغاز توپ کا گولہ داغے جانے ہوتا رہا۔ اگرچہ جدید مواصلاتی نظام کے آنے کے بعد افطار توپ کی روایتی اہمیت کم ہوتی چلی گئی مگر افطار توپ کو آج بھی بعض شہروں میں اہمیت دی جاتی ہے۔
View more
Wed, 31 May 2017 11:15:07
کرۂ ارض کے طبعی حالات کے پیش نظر رمضان المبارک کے سایہ فگن ہوتے ہی مختلف ملکوں میں روزوں کے اوقات اور ان کی طوالت و اختصار کی خبریں بھی آتی ہیں۔ بعض خطوں میں دن بہت لمبا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں روزے کا دورانیہ بھی طویل ہوتا ہے۔
View more
Wed, 31 May 2017 10:53:46
امریکی اخبار "نیویارک پوسٹ" نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ قطر نے شدت پسند جماعتوں کے لیے مالی رقوم جمع کرنے والی شخصیات کو اعلانیہ طور پر کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے اور ان میں بعض شخصیات کو دوحہ میں قانونی مامونیت حاصل ہے۔اخبار کی رپورٹ میں اس نتیجے پر پہنچا گیا ہے کہ " قطر میں العدید کے فضائی اڈے کی اہمیت ایسی وجہ نہیں جو دوحہ کی دہشت گردی کے لیے سپورٹ سے امریکی صرفِ نظر کے واسطے کافی ہو۔
View more
Wed, 31 May 2017 10:50:37
عراق کے سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے الکرادہ میں بارود سے بھری ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 14افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Tue, 30 May 2017 14:30:14
فلسطینی اتھارٹی کے چیف جسٹس محمود الھباش نے اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام شرعی عدالتوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران طلاق کا کوئی کیس رجسٹر نہ کریں۔
View more
Tue, 30 May 2017 13:32:17
ایران میں سنہ1979ء میں برپا ہونے والے ولایت فقیہ کے انقلاب کے بعد بانی انقلاب آیت اللہ علی خمینی کی زیرسرپرتی ملک کا آئین تیار ہوا۔ اس آئین میں ملک کی خارجہ پالیسی کے خدو خال بیان کیے گئے۔ دستور کے چیپٹر 10 کی دفعہ 154 میں خارجہ پالیسی کے ضمن میں کہا گیا کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران ظالم اور جابر نظاموں کے خلاف اپنے حقوق کی جدو جہد کرنے والے مظلوم طبقات اور عوام کی حمایت کرے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy