Sun, 04 Jun 2017 15:39:04
سابق امریکی سفارت کار اور واشنگٹن میں قائم ایک تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشل اسڈیز کے اسکالر زلمے خلیل زاد نے کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے حملے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے معمول کی دہشت گردی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ اور افغان حکومت کو امریکہ کے ساتھ مل کر اس طرح کے حملوں کی روک تھام کے لیے حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اتنا بڑا تھا کہ اس نے صورت
View more
Sun, 04 Jun 2017 15:28:43
لیبیا میں عدالت کے حکم پر سابق مرد آہن مقتول کرنل معمر قذافی کے بڑے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی کی رہائی کے بعد ملک کا سیاسی منظر نامہ ایک بار پھر بدلنے لگا ہے۔ مبصرین کے مطابق سیف الاسلام کی عدالتی حکم پر رہائی کے بعد معمر قذافی کے حامیوں میں امید کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ بار دگر اقتدار میں آنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 04 Jun 2017 15:17:51
ایران کے عرب اکثریتی صوبہ الاھواز میں حال ہی میں ایک سڑک کی توسیع کے لیے جاری کھدائی کے دوران اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ اجتماعی قبر الاھواز کے اسیر سیاسی کارکنان کی ہیں جنہیں ایرانی رجیم کی جیلوں میں ماورائے عدالت اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا۔۔
View more
Sun, 04 Jun 2017 15:11:23
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اعتراف کیا ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے بہت سے جنگجو شام میں دہشت گرد گروپوں کی صفوں میں شامل ہیں۔سینٹ پیٹرس برگ میں اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ اگر غیرملکی مداخلت نہ ہوتی تو شام میں حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ شام میں اعتدال پسند اپوزیشن کو دہشت گردوں سے الگ کرنا بہت آسان ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے خلاف شامی صدر بشارالاسد پر کیمیائی ہتھی
View more
Sun, 04 Jun 2017 15:02:00
جرمنی کے مغربی شہر نورپورگریننگ میں منعقدہ ایک موسیقی میلہ دھمکی آمیز پیغامات سامنے آنے کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔ راک موسیقی کنسرٹ کار ریس کے مقابلے کے حوالے سے کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی شرکت یقینی تھی۔ تاہم دھمکیوں کے بعد موسیقی پروگرام منسوخ کردیا گیا۔
View more
Sun, 04 Jun 2017 14:52:47
خلیجی ریاست کویت کو گذشتہ روز سلامتی کونسل میں دو سال کے لیے غیر مستقل رکن کا درجہ دیا گیا۔ کویت کو غیر مستقل رکن کا درجہ دینے کے لیے سلامتی کونسل میں رائے شماری کی گئی۔ کویت کی اعزازی رکنیت کا آغاز جنوری 2018ء سے ہوگا۔
View more
Sun, 04 Jun 2017 14:42:31
یمن کے وسطی شہر تعز میں آئینی حکومت کی وفادار فوج اور ملیشیا نے اہم پیش کرتے ہوئے شہر میں التشریفات فوجی کیمپ سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ التشریفات کیمپ پرحکومتی فورسز کے دھاوے کے بعد حوثی ملیشیا اور علی صالح کے وفادار جنگجو اجتماعی طور پر بھاگ کھڑے ہوئے۔
View more
Sun, 04 Jun 2017 14:28:06
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کل جمعہ کو جدہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ دونوں برادر ملکوں کے رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی تازہ ترین صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Sun, 04 Jun 2017 14:21:19
عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے میں عسکری کمان نے اعلان کیا ہے کہ ’’الصحہ الاولی‘‘نامی علاقے کو داعش تنظیم سے واپس لے لیا گیا ہے۔ آپریشنز کمانڈر عبد الامیر رشید یار اللہ کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے مذکورہ علاقے کو آزاد کرا کر اس کی عمارتوں پر عراقی پرچم لہرا دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy