ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلورو میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران مچی بھگڈر میں ہلاک ہونے والوں میں سداپور کی اکشتا پائی بھی شامل

بینگلورو میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران مچی بھگڈر میں ہلاک ہونے والوں میں سداپور کی اکشتا پائی بھی شامل

Mon, 09 Jun 2025 18:47:46    S O News
بینگلورو میں آر سی بی کی  جیت کے جشن کے دوران مچی  بھگڈر میں ہلاک ہونے والوں میں سداپور کی اکشتا پائی بھی شامل

کاروار 9 / مئی (ایس او نیوز) بینگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے  مقابلے میں آر سی بی (رویل چیلنجرس بینگلورو)  کی جیت کا جشن منانے کے دوران  مچی بھگڈر  سے جو لوگ ہلاک ہوئے ان میں ضلع اُترکنڑا کے  سداپور کی نوجوان خاتون اکشتا بھی شامل ہے ۔ جب اس کی لاش آخری رسومات کے لئے گاوں میں لائی گئی تو گھر والوں کے ماتم نے دیکھنے والوں کو رونے پر مجبور کر دیا۔

    معلوم ہوا ہے کہ اکشتا پائی (27 سال) در اصل دکشن کنڑا کے مُلکی کی رہنے والی تھی ۔ اس نے سی اے کے امتحان میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔ ضلع اُترکنڑا کے سداپور تعلقہ کے انجینئر آشئے سے اس کی شادی ہوئی تھی ۔ میاں بیوی دونوں کرکٹ ٹیم آر سی بی کے چاہنے والوں میں شامل تھے ۔ اس لئے دونوں نے آر سی بی کی ٹی شرٹ پہن کر جیت کے جشن کے طور پر منائے جا رہے روڈ شو میں شامل ہونے کے لئے اپنے دفتر سے رخصت لے کر نکلے تھے ۔

    آخری وقت پر روڈ شو منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں چناسوامی اسٹیڈیم کی طرف چلے گئے جہاں گیٹ نمبر 17 پر مچی بھگڈر کے دوران میں دونوں زمین پر گر گئے ۔ کسی نے اکشئے کو تو پیروں کے نیچے کچلنے سے بچا لیا مگر اکشتا پائی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ 

    اکشتا کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرسی - سداپور کے ایم ایل اے بھیمنّا نائک نے کہا کہ چارٹرڈ اکاونٹنٹ بن کر مستقبل کا ایک سنہرا خواب دیکھنے والی اکشتا کی موت سے اس کے خاندان کا جو خسارا ہوا ہے اس کی تلافی نہیں ہو سکتی ۔ اس کے شوہر اور گھر والوں کو بھگوان یہ دکھ برداشت کی طاقت دے ۔


Share: