ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل چیک پوسٹ پر جانوروں سے بھری لاری ضبط تین گرفتار

بھٹکل چیک پوسٹ پر جانوروں سے بھری لاری ضبط تین گرفتار

Sat, 24 May 2025 22:29:54    S O News

بھٹکل، 24 مئی (ایس او نیوز): بھٹکل کے شرالی چیک پوسٹ پر پولس نے جانوروں سے بھری ایک لاری کو پکڑ کر اس میں موجود 19 جانوروں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تین لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ لاری ہمسایہ ضلع ہاویری سے بھٹکل کی طرف آ رہی تھی، جس میں پولس کےمطابق جانوروں کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ پولس کا کہنا ہے کہ جانوروں کو ذبح کرنے کے ارادے سے بھٹکل لایا جا رہا تھا۔ کارروائی سنیچر کی صبح عمل میں آئی۔ گرفتار شدگان کی شناخت چیتن نندیش کڈلی (26)، سنتوش دیانپّا بوراد (25) – دونوں کا تعلق ہاویری سے – اور درگا فقیرپّا چلواڈی (50) ساکن گدگ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولس کے مطابق، لاری میں موجود جانوروں کی مجموعی قیمت تقریباً 5.70 لاکھ روپے ہے۔ کارروائی کے دوران لاری کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عیدالاضحی کے ایام قریب ہیں اس وجہ سے بتایا جارہا ہے کہ تمام جانور قربانی کے لیے بھٹکل لائے جا رہے تھے۔


Share: