Tue, 04 Nov 2025 18:48:49
چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں ایک دردناک ٹرین حادثہ میں کم از کم 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثہ منگل کی دوپہر پیش آیا، جب ایک میمو مسافر ٹرین کا کوچ مال گاڑی سے ٹکرا کر اس کے اوپر چڑھ گیا۔ یہ واقعہ بلاس پور اسٹیشن کے پاس شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق 6 ہلاکتوں کے علاوہ تقریباً ایک درجن افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Tue, 04 Nov 2025 18:44:40
تھانے میں حج پیکیج فراڈ کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں تین ٹریول ایجنسی مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کر کے ایک شہری کو حج کے سفر سے محروم کر دیا۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر تینوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
View more
Tue, 04 Nov 2025 12:55:55
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کو بہار میں ویشالی ضلع کے راجاپاکڑ میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے نتیش کمار کے ساتھ ساتھ این ڈی اے پر بھی جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں سے بہار میں نتیش کمار کی حکومت ہے، لیکن حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں۔ نتیش کمار 9 بار وزیر اعلیٰ بنے، لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ تک نہیں دلا سکے۔
View more
Tue, 04 Nov 2025 12:51:35
تمل ناڈو کی حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے پیر کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ اقدام الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی جانب سے گزشتہ ہفتے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابی فہرستوں کے لیے ایس آئی آر کے اگلے مرحلے کا حکم دینے کے بعد آیا ہے، جس میں کل 51 کروڑ ووٹرز شامل ہیں۔
View more
Tue, 04 Nov 2025 12:47:46
کانگریس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے کو لے کر مرکزی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ دراصل ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں پھر سے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہندوستان-پاکستان جنگ کو تجارت کی دھمکی دے کر روکا تھا۔ پارٹی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والا ممکنہ تجارتی معاہدہ اب ہندوستان کے لیے ایک تکلیف دہ تجربہ بن گیا ہے۔
View more
Tue, 04 Nov 2025 12:44:47
انتخابی سرگرمیوں کے درمیان الیکشن کمیشن نے آج سے ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) یعنی (خصوصی گہری نظرثانی) کا عمل نو ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، اس مہم کا براہِ راست مقصد ووٹر فہرستوں کی مکمل اور باریک بینی سے جانچ کرنا ہے تاکہ ہر اہل شہری کا اندراج یقینی بنایا جا سکے اور غیرقانونی یا غلط اندراجات کو فہرست سے خارج کیا جا سکے۔
View more
Tue, 04 Nov 2025 12:37:12
ملک میں ’ووٹ چوری‘ اور انتخابی دھاندلی کے الزامات نے زور پکڑ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بھی گہرے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ گزشتہ روز ممبئی میں مہاوکاس اگھاڑی سمیت ریاست مہاراشٹر کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ووٹ چوری کے خلاف بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 03 Nov 2025 18:53:31
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو آج کل بہار اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن کے لیے انتخابی مہم چلا رہے ہیں، اس دوران انہوں نے اتوار کو سرائے رنجن، سیتامڑھی اور چھپرا میں تابڑتوڑ کئی عوامی جلسے کئے۔
View more
Mon, 03 Nov 2025 18:46:27
اتر پردیش میں تین سطحی پنچایتی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی جانچ میں چونکا نے والا انکشاف ہوا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کو کئی اضلاع میں لاکھوں ایسے ووٹر ملے ہیں جن کے نام ایک ہی فہرست میں دو یا تین بار آئے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ پیلی بھیت، وارانسی، بجنور اور ہاپوڑ جیسے اضلاع میں اس طرح کی تکرار سب سے زیادہ ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy