Thu, 27 Mar 2025 10:54:56
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کل یعنی 27 مارچ سے 3 دنوں کے لیے اپنے انتخابی حلقہ کا دورہ کرنے جا رہی ہیں۔ اس دوران وہ شری سیتا دیوی لو کش مندر اور ولیورکاوو مندر کا دورہ کریں گی، اور مختلف تقاریب میں شرکت کریں گی۔
View more
Thu, 27 Mar 2025 10:46:35
بہار کے چار بڑے شہروں پٹنہ، بہار شریف، بھاگلپور اور مظفر پور میں اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت جدید سی سی ٹی وی نگرانی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ ان شہروں میں مجموعی طور پر 6138 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ جرائم کی روک تھام اور ٹریفک کے انتظام میں بہتری لائی جا سکے۔
View more
Thu, 27 Mar 2025 10:40:06
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور مختلف مسلم تنظیموں نے بدھ کے روز پٹنہ کے گردنی باغ میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ اس احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے اور اپنے حقوق کا مطالبہ کیا۔ اس دوران، متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی۔
View more
Thu, 27 Mar 2025 10:35:09
تمل نادو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے یہ اعلان کیا ہے کہ ریاست میں اقلیتی اسٹیٹس سرٹیفکیٹ اب مستقل طور پر جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک یہ سرٹیفکیٹ صرف پانچ سال کی مدت کے لیے دیا جاتا تھا، مگر نئے اقدام کے تحت اقلیتی افراد کو ایک ہی سرٹیفیکیٹ کے ذریعے تعلیم، روزگار اور سرکاری فلاحی اسکیموں تک مسلسل رسائی حاصل ہوگی۔
View more
Thu, 27 Mar 2025 10:30:04
ناگپور فساد میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار۵۱؍ افراد کے خلاف ناگپور میونسپل انتظامیہ نے انہدامی کارروائی کا اشارہ دیاتھا۔ اس معاملے میں بامبے ہائیکورٹ کی ناگپور بینچ کی جانب سےمداخلت اور پیر کو حکم نامہ جاری کئے جانے کے بعد انہدامی کارروائی پر فوری طور پر روک لگادی گئی ہے۔
View more
Wed, 26 Mar 2025 12:23:50
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی جانب سے 25مارچ 2025کو راجستھان کے پنک سٹی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔
View more
Wed, 26 Mar 2025 12:03:41
متنازعہ بیانات کے لیے مشہور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے ایک بار پھر سرخیوں میں جگہ بنا لی ہے۔ 25 مارچ کو انہوں نے مرکزی وزیر برائے زراعت و دیہی ترقی شیوراج سنگھ چوہان کو ’امیروں کا دلال‘ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Wed, 26 Mar 2025 11:39:34
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز الہ آباد ہائی کورٹ کے اس متنازعہ فیصلے پر روک لگا دی، جس میں کہا گیا تھا کہ "چھاتی دبانا" اور "لڑکی کے پاجامے کی ڈور کھولنا" ریپ یا ریپ کی کوشش کے زمرے میں نہیں آتا۔ عوامی سطح پر شدید غصے کے بعد، سپریم کورٹ نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے فیصلے کو "حساسیت کی مکمل کمی" قرار دیا۔
View more
Wed, 26 Mar 2025 10:57:58
لوک سبھا میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کے خلاف خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس پیش کیا گیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منکم ٹیگور نے الزام عائد کیا ہے کہ رجیجو نے ایوان میں غلط بیانی کی اور اراکین کو گمراہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy