Sat, 05 Apr 2025 13:53:52
متھرا کی شاہی عیدگاہ کے معاملے میں قانونی پیچیدگیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ ہندو فریق نے، جو اس مقام کو کرشن جنم بھومی قرار دیتا ہے، الہ آباد ہائی کورٹ میں اپنی درخواست میں ترمیم کرتے ہوئے یہ نیا مؤقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ شاہی عیدگاہ محکمہ آثار قدیمہ کے تحت ایک محفوظ عمارت ہے،
View more
Sat, 05 Apr 2025 13:50:14
وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے جلد بازی میں منظور کیے جانے پر ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید ناراضگی اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔ بل کی منظوری کے دوران نہ صرف مسلم برادری کے اعتراضات کو نظر انداز کیا گیا بلکہ اپوزیشن کی تنقید اور ماہرین کے تحفظات کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ جمعہ کے روز، کم از کم ۱۰ ریاستوں میں نوجوانوں اور سماجی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
View more
Sat, 05 Apr 2025 11:39:28
نوماد کیپیٹلسٹ پاسپورٹ انڈیکس ۲۰۲۵ء کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کا پاسپورٹ عالمی سطح پر طاقت کے لحاظ سے ایک درجہ نیچے آ گیا ہے اور اب یہ ۱۴۸ ویں نمبر پر ہے۔ یہ انڈیکس ہر سال نوماد کیپیٹلسٹ نامی ٹیکس اور امیگریشن کنسلٹنسی فرم کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے، جو دنیا بھر کے پاسپورٹس کو مختلف عوامل کی بنیاد پر جانچتا ہے۔
View more
Fri, 04 Apr 2025 17:12:26
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے بعد، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ملک گیر احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کی تیاری شروع کر دی ہے۔
View more
Fri, 04 Apr 2025 12:20:40
مسلم تنظیموں کی مخالفت کے باوجود لوک سبھا کے بعد اب راجیہ سبھا میں بھی وقف (ترمیمی) بل 2025 منظور کرلیا گیا۔ راجیہ سبھا میں یہ بل جمعہ کی اولین ساعتوں میں منظور ہوا۔ اس بل کی حمایت میں 128ووٹ آ ئے جبکہ 95 ارکان نے مخالفت کی
View more
Thu, 03 Apr 2025 20:23:33
لوک سبھا میں جمعرات کی علی الصبح 12 گھنٹے طویل بحث کے بعد وقف (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا گیا۔ یہ بل، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے پیش کیا تھا، مسلم اوقاف سے متعلق قوانین میں ترمیم کر کے وقف بورڈز کی تشکیلِ نو اور حکومتی نگرانی میں اضافے کا مقصد رکھتا ہے۔ ملک بھر میں وقف جائیدادوں کی مجموعی مالیت 1.16 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
View more
Thu, 03 Apr 2025 12:52:17
بدھ کو لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر بحث کے دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر کے انتخاب میں تاخیر پر بھی سوال اٹھایا۔
View more
Thu, 03 Apr 2025 12:48:19
تمام تر مخالفت، ناراضگی اور تشویش کے باوجود، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بدھ کو اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان وقف (ترمیمی) بل 2025ء لوک سبھا میں بحث کے لیے پیش کر دیا۔
View more
Thu, 03 Apr 2025 12:44:04
لوک سبھا میں وقف بل پیش کیے جانے کے دوران مودی حکومت کی اہم اتحادی جماعتوں، تیلگو دیشم اور جنتا دل یونائیٹڈ کے موقف پر سب کی نظریں مرکوز رہیں۔ بل پر بحث کے دوران تیلگو دیشم کے رکن پارلیمنٹ کرشنا پرساد ٹینیٹی نے کہا کہ ان کی پارٹی وقف بورڈز میں اصلاحات کی مخالفت نہیں کرتی اور نہ ہی بل کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے حق میں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy