Sat, 03 May 2025 19:42:32
’’پہلگام میں دہشت گرد حملے کے بعد 24 اپریل کو کانگریس مجلس عاملہ کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی تھی۔ اس اجلاس میں ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور دہشت گردوں کو سخت سزا دینے کے لیے ایک قرارداد منظور کی تھی۔ لیکن اس سانحے کے کئی دن گزر جانے کے باوجود حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے۔‘‘
View more
Sat, 03 May 2025 18:50:05
نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے 26 اپریل کو جاری کردہ اپنے سرکلر میں تمام بینکوں اور پیمنٹ ایپلی کیشنز کو ہدایت دی ہے کہ 16 جون 2025 سے یو پی آئی سروسز کے نئے پروسیسنگ قواعد کا اطلاق کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد یو پی آئی کے لین دین کو تیز، مؤثر اور زیادہ قابل اعتماد بنانا ہے تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
View more
Sat, 03 May 2025 18:44:03
26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی ملزم تہوّر رانا سے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کے روز ان کی آواز اور تحریر کے نمونے حاصل کر لیے۔ یہ کارروائی این آئی اے ہیڈکوارٹر میں کی گئی جہاں دونوں نمونے ایک ہی دن میں جمع کیے گئے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب رانا کی تفتیشی حراست کا وقت محدود ہے اور 10 مئی کو ممکنہ طور پر اسے تہاڑ جیل کی ہائی سکیورٹی سیل میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
View more
Sat, 03 May 2025 18:34:38
نیٹ یو جی 2024 کے امتحان میں مبینہ پیپر لیک اور بے ضابطگیوں کے الزامات کے پیش نظر نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 26 ایم بی بی ایس طلبہ کو معطل کر دیا ہے۔ ان طلبہ پر الزام ہے کہ انہوں نے امتحان کے دوران غیر قانونی ذرائع کا استعمال کیا تھا۔ اس کے علاوہ، این ایم سی نے 14 طلبہ کے داخلے منسوخ کرتے ہوئے انہیں میڈیکل کورسز سے باہر کر دیا ہے۔
View more
Sat, 03 May 2025 18:21:19
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشیدگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ اتوار کو پاکستانی فوج نے دسویں روز بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے جواب میں ہندوستانی افواج نے مؤثر کارروائی کی۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ کپواڑہ، اڑی اور اکھنور سیکٹر میں کی گئی، جہاں پاکستانی جانب سے مارٹر اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
View more
Sat, 03 May 2025 18:12:46
گجرات ہائی کورٹ نے 2002 کے گودھرا سانحے سے متعلق ایک اہم مقدمے میں ریاستی حکومت کی کارروائی کو جائز قرار دیتے ہوئے 9 جی آر پی (ریلوے پولیس) اہلکاروں کی برطرفی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ یہ اہلکار اگر اپنی ڈیوٹی کو سنجیدگی سے انجام دیتے اور وقت پر ٹرین پر سوار ہوتے، تو شاید اس المناک واقعے کو روکا جا سکتا تھا۔
View more
Sat, 03 May 2025 17:53:05
گوا کے معروف شیرگاؤں لَیرائی مندر میں آج اُس وقت خوفناک مناظر دیکھنے کو ملے جب مذہبی یاترا کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ اس افسوسناک واقعے میں کم از کم سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 30 سے زائد یاتری شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
View more
Thu, 01 May 2025 12:25:43
لائن آف کنٹرول پر بڑھتے تناؤ اور ہندوستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے درمیان، بدھ کے روز پاکستان نے سرحدی علاقوں میں تعینات اپنی کچھ پوسٹیں خالی کرنا شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان چوکیوں سے پاکستانی جھنڈے بھی ہٹا دیے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کسی بھی ممکنہ کشیدگی سے بچنے یا صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
View more
Thu, 01 May 2025 12:03:26
ایسے وقت میں جب مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل جیسے اہم موضوعات پر مودی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے، مرکز نے ایک حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کیلئے تیار ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتیں مسلسل حکومت پر دباؤ ڈال رہی تھیں کہ وہ سماجی انصاف کے اصولوں پر عمل کرے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy