Sun, 09 Nov 2025 11:38:04
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو بہار اسمبلی کی انتخابی مہم کے مدنظر کٹیہار کے کدوا میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بہار کے لوگوں کی دوسری ریاست میں جاری ہجرت اور تعلیم کو لے کر این ڈی اے حکومت پر جم کر حملہ بولا۔
View more
Sun, 09 Nov 2025 11:32:19
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار (این سی پی-ایس پی) کے صدر شرد پوار ہفتہ کو بہار پہنچے۔ اس دوران انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر بہار اسمبلی انتخاب میں بی جے پی اور این ڈی اے کی شکست ہوتی ہے تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ کیونکہ اس ریاست کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور اس بار یہ ہو کر رہے گی۔‘‘
View more
Sun, 09 Nov 2025 11:27:07
وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ کے بعد اب 11 نومبر کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کا سبھی کو انتظار ہے اور سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں۔
View more
Sun, 09 Nov 2025 11:21:54
بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے دوران سوشل میڈیا پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تصاویر لینے اور شیئر کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں گوپال گنج، آرا اور سارن اضلاع میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ افسران کے مطابق یہ کارروائی انتخابی ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی ہے۔
View more
Sat, 08 Nov 2025 18:52:31
مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی کے سینئر رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں ان کی اہلیہ شہزین صدیقی نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ میں ایک اہم عرضی دائر کی ہے۔
View more
Sat, 08 Nov 2025 12:44:48
آج سے نو سال قبل، 8 نومبر 2016 کی وہ رات جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اچانک قوم سے خطاب کرتے ہوئے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا، آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
View more
Sat, 08 Nov 2025 12:31:35
بہار اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان ایک بڑے ’بجلی گھوٹالہ‘ کا الزام مودی حکومت پر عائد کیا جا رہا ہے۔ چونکہ یہ مبینہ گھوٹالہ بہار سے جڑا ہوا ہے، اس لیے کانگریس نے بہار میں ہی پریس کانفرنس کر مودی حکومت کے سامنے 9 بڑے سوالات رکھ دیے ہیں۔ سوالات پیش کرنے سے پہلے کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’بہار میں اڈانی کو ایک روپے فی ایکڑ کے حساب سے 1050 ایکڑ زمین دے دی گئی۔
View more
Sat, 08 Nov 2025 12:27:53
مہاراشٹر میں 1800 کروڑ روپے کی زمین نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ذریعہ محض 300 کروڑ روپے میں خریدنے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اس واقعہ کو لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ’زمین چوری‘ کا نام دیا ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ووٹ چوری‘ سے بنی مہاراشٹر حکومت نے اب ’زمین چوری‘ کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
View more
Sat, 08 Nov 2025 12:24:36
’’راہل گاندھی عوام سے ملاقات کرتے ہیں، ان کے درمیان جاتے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے مکیش سہنی جی کے ساتھ ماہی گیر بھائیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ راہل گاندھی جیسی مثال ملک میں کہیں دوسری نہیں ہے۔‘‘ یہ بیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بہار کے گیا ٹاؤن میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ ا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy