ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال بے معنی ہے، وہ ہندوستان کے برابر کے شہری ہیں: سنجے سنگھ

مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال بے معنی ہے، وہ ہندوستان کے برابر کے شہری ہیں: سنجے سنگھ

Sat, 24 May 2025 23:45:02    S O News

نئی دہلی،24/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) نئی دہلی،24/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے مسلمانوں سے متعلق ایک جذباتی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے دل کو چوٹ پہنچتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ 1947 میں ہم نے ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ہر شہری کا ملک ہے اور کسی کو یہ جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں کہ وہ یہاں کیوں رہ رہا ہے۔ ان کے بقول، ’’یہ سرزمین مسلمانوں سمیت تمام ہندوستانیوں کی ہے، اور ہمیشہ ان کی رہے گی۔‘‘

سنجے سنگھ نے کہا کہ ’’کئی بار ہمارے ساتھی جب اس بات کو کہتے ہیں کہ 1947 میں انہوں نے یہاں رکنے کا فیصلہ لیا، یہ سن کر مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ یہ آپ کا ملک تھا اور رہے گا۔ اس میں یہ بات کہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ جب یہ بات میں سنتا ہوں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’میں نے اپنے کئی مسلم ساتھیوں سے کہا ہے کہ کیوں کہتے ہو کہ ہم نے فیصلہ لیا، غور و فکر کیا اور سمجھا۔ یہ آپ کا ملک ہے، آپ کے دادا، آباؤ اجداد یہیں رہے ہیں، یہیں پیدا ہوئے ہیں تو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

سنجے سنگھ نے مذکورہ بیان وقف املاک کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس موقع پر انہوں نے وقف بورڈ اور اس سے منسلک اراضی کے تحفظ کے مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقف کا تحفظ صرف مسلم کمیونٹی کا تحفظ نہیں ہے بلکہ جین، ہندو، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کی مذہبی سرزمین کا تحفظ ہے۔ اس پر حملہ تمام مذاہب پر حملہ کے مترادف ہے۔

سنجے سنگھ نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وقف قانون کے ذریعہ مسلمانوں کے زمینوں کو کارپوریٹ ساتھیوں کو سونپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سنجے سنگھ کے مطابق عام آدمی پارٹی نے اس قانون کی مخالفت پارلیمنٹ میں، جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) میں اور سڑکوں پر بھی کیا ہے۔ ہم نے مخالفت کی ہے اور مستقبل میں بھی لڑائی جاری رکھیں گے۔


Share: