ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل مورین کٹہ تنازعہ : بی جے پی کے پاس مندر اور لاشوں کے سوا دوسرا موضوع نہیں ہے ۔ وزیر منکال وئیدیا کا تیکھا حملہ

بھٹکل مورین کٹہ تنازعہ : بی جے پی کے پاس مندر اور لاشوں کے سوا دوسرا موضوع نہیں ہے ۔ وزیر منکال وئیدیا کا تیکھا حملہ

Sat, 30 May 2026 11:28:48    S O News

بھٹکل 30 / مئی (ایس او نیوز) قلب شہر میں واقع مورین کٹہ کے تعلق سے حال ہی میں پیدا ہوئی کشیدگی اور تنازعہ کے تعلق سے  تیکھا حملہ کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ  بی جے پی کے پاس مندر اور لاشوں کے سوا کوئی دوسرا موضوع ہی نہیں ہے ۔

شہر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی ترقیاتی کام نہیں کرتی ۔ مشکل حالات کو سنبھالنے میں تعاون بھی نہیں کرتی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی نے کتنے مندر تعمیر کیے ہیں ۔ اتنے سارے مندر خستہ ہو کر گرنے کی حالت میں آ گئے ہیں، کیا انہیں یہ دکھائی نہیں دیتا؟ انہیں ان مندروں کو تعمیر کرنے کا کام کرنا چاہیے ۔

منکال وئیدیا نے کہا : میں نے 13 کروڑ 75 روپوں کا فنڈ مندروں کو دیا ہے ۔  مندروں کی حالت بہت ہی خستہ ہے ۔ یہ لوگ مندر تعمیر کرنے والے نہیں ہیں ۔ بلکہ باندھنے والوں کو روکنے والے ہیں ۔ اگر انہیں فکر ہے تو بلا لحاظ پارٹی کرنا چاہیے ۔ اس میں پارٹی کی سیاست کیوں ہوتی ہے ؟  میں تعمیر کرنے کی بات کرتا ہوں تو مجھے گالیاں دی جاتی ہیں ۔ اس سے میرا قد چھوٹا ہونے والا نہیں ہے ۔ مجھے عام لوگوں اور غریبوں کا آشیرواد حاصل ہے ۔

وزیر موصوف نے بی جے پی ریاستی صدر وجیندرا اور حزب اختلاف کے لیڈر آر اشوک سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ دَیوا شکتی کی سر زمین ہے ۔ یہاں ناانصافی کرنے والوں کا بھلا نہیں ہوتا ۔ مندر کے معاملے میں اگر سیاست کرنے والے پوری تباہ ہو جاتے ہیں ۔ میں کروں یا چاہے کوئی اور کرے ۔ جو کرتا ہے وہ بھرتا ہے ۔ میں مندر تعمیر کرنے والا ہوں، توڑنے والا نہیں ہوں ۔

انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ کام کیسے کرنا ہے مجھے معلوم ہے ۔ کسی کو بھی تکلیف نہ ہونے کے انداز میں کیا جائے گا ۔  مورین کٹے کا معاملہ کوئی آج کا نیا مسئلہ نہیں ہے ۔ 2019-20 کا مسئلہ ہے ۔ اُس وقت سنیل نائک نے افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے کیا کِیا مجھے معلوم نہیں ہے ۔ اس وقت وشویشورا ہیگڑے کاگیری اسمبلی کے اسپیکر تھے ۔ اس منصب سے حکم کیا گیا ہوتا تو اس پر عمل ہوگیا ہوتا ۔ اس منصب پر رہتے وقت انہیں مورین کٹے کی یاد نہیں آئی تھی ۔ جب سنیل نائک اقتدار میں تھے تو وہ کیا کسی دوسری قوم کا ساتھ دے رہے تھے ؟ اس کے بارے میں مجھے پتہ نہیں ہے ۔ اگر انہیں فکر ہوتی تو اسی وقت کام کرنا چاہیے تھا ۔ لیکن انہوں نے کیا نہیں ۔

منکال نے کہا کہ اب میرے دور میں پھر یہ واقعہ ہوا ہے ۔ اب ہم اس کو حل کر دیں گے ۔ بی جے پی والوں کو چپ رہنے کے لئے کہو تو یہ چپ نہیں رہتے ۔ بس اس معاملے میں سیاسی کھیل نہیں کرنا چاہیے ۔


Share: