ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ٹرین میں سیٹ کے تنازع پر ہنگامہ، ایمرجنسی چین کھینچنے پر مسافر پر جرمانہ عائد

منگلورو: ٹرین میں سیٹ کے تنازع پر ہنگامہ، ایمرجنسی چین کھینچنے پر مسافر پر جرمانہ عائد

Wed, 14 May 2025 17:12:24    S O News

منگلورو،  14/ مئی (ایس او نیوز) ایک پاسنجر ٹرین میں سیٹ کے لئے جھگڑا شروع ہونے کے بعد ایمرجنسی چین کھینچ کر ٹرین رکوانے والے مسافر پر ریلوے پروٹیکشن فورس کی جانب سے 1,500 روپے جرمانہ لگایا گیا۔
    
ذرائع سے ملی  اطلاع کے مطابق کل سبرامنیا اسٹیشن سے نکلنے والی پاسنجر میں مسافروں کی بہت زیادہ بھیڑ تھی ۔ اسی دوران میں بنٹوال کے قریب دو مسافروں کے بیچ سیٹ کے معاملے میں جھگڑا شروع ہوا ۔ غصے میں بھرے ہوئے ان میں سے ایک شخص نے ایمرجنسی زنجیر کھینچ لی ۔ اس کے نتیجے میں ٹرین رک گئی ۔
    
ریلوے کے افسران نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے اس معاملے کی تمام تفصیلات اکٹھا کر لی اور ٹرین جب منگلورو جنکشن اسٹیشن پر پہنچنی تو ریلوے پروٹیکشن فورس  کے اہلکاروں نے زنجیر کھینچنے والے مسافر کی نشاندہی کر دی ۔ معاملے کی تفتیش کے بعد مذکورہ مسافر سے 1,500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا اور آئندہ اس طرح کی حرکت نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی ۔ 


Share: