ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: مانسون کی برسات کا سلسلہ ساحلی علاقے کے ساتھ اندرونی علاقے میں پھیل گیا

منگلورو: مانسون کی برسات کا سلسلہ ساحلی علاقے کے ساتھ اندرونی علاقے میں پھیل گیا

Mon, 26 May 2025 18:15:43    S O News
منگلورو: مانسون کی برسات کا سلسلہ ساحلی علاقے کے ساتھ اندرونی علاقے میں پھیل گیا

منگلورو ، 26 / مئی (ایس او نیوز)  جنوب مغربی مانسون کا موسم کیرالہ کے راستے ساحلی علاقوں میں قبل از وقت شروع ہونے کے ساتھ اب برسات کا سلسلہ کرناٹکا کے جنوبی اندرونی علاقوں کی طرف آگے بڑھ گیا ہے ۔ 
    
محکمہ موسمیات بینگلورو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق " جنوب مغربی مانسون کی شمالی حد کرناٹکا کے کاروار، شیموگہ، ہاسن اور میسورو سے ہوتے ہوئے  تملناڈو کے دھرم پوری اور چینئی تک جاتی ہے ۔"
    
آئی ایم ڈی نے اتر کنڑا کے علاوہ شیموگہ، چکمگلورو، اڈپی، دکشن کنڑا اور کوڈاگو جیسے علاقوں کے لئے پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے ۔ خیال رہے کہ 2009 کے بعد کیرالہ سمیت ساحلی علاقے میں اتنی جلدی مانسون شروع ہوا ہے ۔ اس سے قبل سال 1990 میں مانسون نے 19 مئی کو کیرالہ کے ساحل پر دستک دی تھی جو کہ یکم جون کی متعینہ تاریخ سے 13 دن قبل تھا ۔
    
دکشن کنڑا، اڈپی اور اتر کنڑا میں مانسون کے آتے ہی بھاری برسات نے زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے ۔ کرناٹکا اسٹیٹ نیچرل ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر کے مطابق ساحلی کرناٹکا میں سنیچر کی صبح ۸ بجے تک ختم ہونے والے ۲۴ گھنٹوں میں نارمل 2.5 ایم ایم کی جگہ پر 10.4 ایم ایم برسات ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اتر کنڑا میں نارمل 3.1 ایم ایم کی جگہ پر 41.4 ایم ایم بارش ہوئی ہے ۔ جبکہ اڈپی ضلع میں نارمل 7.5 ایم ایم کے بجائے  51.9 ایم ایم اور دکشن کنڑا میں نارمل 5.3 ایم ایم کی جگہ پر71.2 ایم ایم برسات ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران میں اڈپی ضلع کے اندر برسات سے متعلقہ واقعات میں دس سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ 


Share: