ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : بس اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

کنداپور : بس اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

Sat, 24 Jan 2026 20:03:41    S O News
کنداپور : بس اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

کنداپور 24 / جنوری (ایس او نیوز) کنداپور کے قریب شٹراکٹّے جنکشن پر پیش آئے سڑک حادثے میں ایک 26 سالہ موٹر بائک سوار ہلاک ہوگیا ۔
    
اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تراسی کے پاس فاسٹ فوڈ کا کاروبار چلانے والا سوکور کا رہائشی وجئے دیواڈیگا اپنے گھر کی طرف لوٹ رہا تھا ۔ اس دوران ایک پرائیویٹ بس  کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں وہ سامنے سے آتی ہوئی دوسری پرائیویٹ بس سے ٹکرا گیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وجئے کی بائک اور بس کے درمیان اتنی زبردست ٹکر ہوئی کہ وجئے شدید زخمی ہو گیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔

مقامی پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ 


Share: