ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی حلف برداری کی تقریب بس اسٹیشنوں کی ایل ای ڈی اسکرینوں پر براہ راست نشر

کاروار: وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی حلف برداری کی تقریب بس اسٹیشنوں کی ایل ای ڈی اسکرینوں پر براہ راست نشر

Wed, 03 Jun 2026 19:21:02    S O News
کاروار: وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی حلف برداری کی تقریب بس اسٹیشنوں کی ایل ای ڈی اسکرینوں پر براہ راست نشر

کاروار، 3 جون (ایس او نیوز) :  کاروار سمیت ریاست کے مختلف سرکاری بس اڈوں پر بدھ کے روز نو منتخب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی حلف برداری کی تقریب کا براہ راست نشریاتی اہتمام کیا گیا، جسے مسافروں نے ایل ای ڈی اسکرینوں پر دیکھا۔

بنگلورو کے لوک بھون میں منعقدہ تقریب میں ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا جبکہ ان کی کابینہ کے ارکان نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس تاریخی تقریب کو ریاست بھر کے 230 بڑے سرکاری بس اڈوں پر نصب ڈیجیٹل ڈسپلے اسکرینوں کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔

یہ انتظام محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اور ورتھی سولیوشنز لمیٹڈ کے اشتراک سے کیا گیا تھا تاکہ دور دراز علاقوں کا سفر کرنے والے عوام بھی اس اہم تقریب کا مشاہدہ کر سکیں۔

کاروار بس اسٹینڈ پر بھی سیکڑوں مسافروں نے حلف برداری کی تقریب کی براہ راست نشریات دیکھی اور اس اقدام کو سراہا۔ کاروار ڈپو کی منیجر سومیہ نے بتایا کہ مسافروں نے اس خصوصی انتظام پر خوشی کا اظہار کیا۔


Share: