ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل موجود ہے - اب سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کا اعلان باقی ہے - ضلع انچارج وزیر کا بیان

کاروار میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل موجود ہے - اب سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کا اعلان باقی ہے - ضلع انچارج وزیر کا بیان

Tue, 27 Jan 2026 19:51:42    S O News

کاروار ،27 / جنوری (ایس او نیوز) وزیر برائے ماہی گیری اور ضلع انچارج منکال وئیدیا نے کاروار میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاروارمیں کریمس کے احاطے میں فی الحال ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل موجود ہے اب ایک سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم کرنا باقی ہے ۔
    
منکال وئیدیا نے بتایا کہ سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کے قیام کے تعلق سے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے علم میں بات لائی گئی ہے اور ان دونوں نے اتر کنڑا ضلع کے عوام کے لئے ایک بڑے اسپتال کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے ۔ 
    
منکال نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملٹی اسپیشالٹی اور سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کے تعلق سے ابھی عوام کے الجھن ہے ۔ ریاستی حکومت نے 250 کروڑ روپوں کا فنڈ منظور کیا ہے جس میں ایم آر آئی مشین خریدنے کے علاوہ کینسر کے علاج کا وارڈ تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ اس وقت کاروار ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں ملٹی اسپیشالٹی سہولتیں دستیاب ہیں ۔ آنے والے دنوں میں سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل تعمیر کیا جائے گا ۔ اس کا اعلان تازہ بجٹ میں کیا گیا ہے ۔ 
    
اس بیچ اخباری نمائندوں کی طرف سے کاروار میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل موجود رہنے یا نہ رہنے کے تعلق سے واضح جواب طلب کرنے پر رکن اسمبلی ستیش سئیل نے کریمس کی ڈائریکٹر سے فون پر رابطہ کیا تو ڈاکٹر پورنیما نے وزیر منکال وئیدیا کو بتایا کہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی کے سوا ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کی باقی تمام سہولتیں دستیاب ہیں .
    
کاروار میں ہی سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم کرنے کے بارے میں منکال وئیدیا کا کہنا تھا کہ ابھی ماہر ڈاکٹروں کی تقرری باقی ہے ۔ اب تقرری شروع کرنے کی کوشش کریں بھی تو ڈاکٹر آگے نہیں آ رہے ہیں ۔ صورتحال یہ بن گئی ہے کہ کاروار کے ہاسپٹل میں مشینیں اور آلات موجود ہیں مگر ڈاکٹر موجود نہیں ہیں ۔ آنے والے دنوں میں تمام سہولتیں اور انتظامات مکمل ہونے کے بعد ہی ڈاکٹروں کی تقرری پر غور کرنے کے سلسلے میں غور کیا جا رہا ہے ۔ 
    
انکولہ میں تعمیر ہو رہے ہوائی اڈے کے تعلق سے منکال وئیدیا نے بتایا کہ اس منصوبے کی وجہ سے بے گھر ہونے والے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جا چکا ہے ، بجن لوگوں کو ادائیگی باقی ہے انہیں مارچ مہینے کے آخر تک معاوضہ کی رقم ادا کر دی جائے گی ۔ اور اسی کے ساتھ ہوائی اڈے کی تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی ۔
    
اس موقع پر رکن اسمبلی ستیش سئیل، ضلع گارنٹی اتھاریٹی کے صدر ستیش نائک،  ضلع ڈپٹی کمشنر کے لکشمی پریا، ضلع پنچایت سی ای او ڈاکٹر دلیت سسی، ضلع ایس پی دیپن، کاروار ڈی ایف او روی شنکر وغیرہ موجود تھے ۔ 


Share: