ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایران پر امریکی پالیسی جھوٹے دعوؤں اور بے بنیاد بیانیے کا شاخسانہ ہے: اسماعیل بقائی

ایران پر امریکی پالیسی جھوٹے دعوؤں اور بے بنیاد بیانیے کا شاخسانہ ہے: اسماعیل بقائی

Sun, 16 Aug 2026 12:29:09    S O News

تہران ، 16/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی )ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور خطے کے بارے میں امریکی طرز حکمرانی اور خارجہ پالیسی جھوٹ پر حد سے زیادہ انحصار کی وجہ سے موجودہ صورتحال سے دوچار ہے۔

انہوں نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں روسی ادیب فیودور دوستوئیفسکی کے ناول ’دی برادرز کرامازوف‘ کے ایک اقتباس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقتباس ایران اور خطے کے بارے میں امریکی نظام حکومت اور خارجہ پالیسی کی موجودہ صورتحال کی درست عکاسی کرتا ہے، جو ’جھوٹ‘ پر حد سے زیادہ انحصار کے باعث اس مقام تک پہنچ چکی ہے۔

بقائی نے دوستوئیفسکی کے حوالے سے کہا کہ جو شخص خود سے جھوٹ بولتا ہے اور اپنے ہی جھوٹ پر یقین کرتا ہے، وہ اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں اسے اپنے اندر اور اپنے اردگرد موجود سچائی میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور وہ خود اپنے اور دوسروں کے لیے احترام کھودیتا ہے۔


Share: