ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : محکمہ موسمیات نے جاری کیا ایلو الرٹ - ساحلی پٹی پر 29 مئی تک ہوگی بھاری برسات

منگلورو : محکمہ موسمیات نے جاری کیا ایلو الرٹ - ساحلی پٹی پر 29 مئی تک ہوگی بھاری برسات

Mon, 25 May 2026 11:31:51    S O News

منگلورو ،25 / مئی (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات نے ساحلی کرناٹکا میں اگلے چند دنوں تک مسلسل بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کئی مقامات پر وقفے وقفے سے برسات ہو سکتی ہے اور اس کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلنے کے امکانات ہیں۔
    
ریاست بھر میں موسم کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے  دکشن کنڑا، اڈپی اور اتر کنڑا اضلاع کے لئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ 
    
انڈین میٹریولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی پیش گوئی کے مطابق ریاست بھر میں آنے والے کئی دنوں تک وسیع پیمانے پر برسات کے حالات جاری رہنے کی گنجائش ہے ۔ اس پس منظر میں ریاست کے جملہ 17 اضلاع کے لئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ جبکہ گدگ اور کوپل کے بعض الگ تھلگ مقامات پر بڑے پیمانے پر بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ان دو اضلاع کو آرینج الرٹ کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ 
    
محکمہ کے افسران نے ساحلی کرناٹکا میں تیز ہواوں کے ساتھ معتدل سے بھاری بارش ہونے اور سمندر کے بعض حصوں میں انتہائی خراب موسم ہونے  کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ نشیبی علاقوں میں بسنے والوں کے لئے چوکسی برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ 


Share: