ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھاری برسات کی وجہ سے منگلورو مضافات میں بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی بجلی کی سپلائی

بھاری برسات کی وجہ سے منگلورو مضافات میں بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی بجلی کی سپلائی

Tue, 27 May 2025 17:19:17    S O News

منگلورو،  27 / مئی (ایس او نیوز) دکشن کنڑا میں گزشتہ چار پانچ دنوں سے برستی ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے سولیا سمیت پتور تعلقہ، ، بیلتنگڈی، اور کڈبا جیسے مضافات میں بجلی کی سپلائی منقطع ہونے سے اندھیرے کا شکار ہوگئے ہیں ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ تیز بارش کے دوران درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے مضافات میں بجلی سپلائی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ میسکام میں لائن مین کی کمی کی وجہ سے بجلی سپلائی کا سلسلہ بحال کرنے میں زیادہ تاخیر ہو رہی ہے اس سے عوام کے اندر بے اطمینانی پیدا ہوئی ہے ۔ ایشورامنگلا اور اطراف کے دیہاتوں کے رہنے والے افراد گزشتہ تین دن سے میسکام کے پاس بجلی سپلائی نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے اس کی فوری طور پر بحالی کا مطالبہ رہے ہیں ، لیکن مسلسل برسات کی وجہ سے مرمت کے کام میں تاخیر ہو رہی ہے اور محکمہ بجلی کے افسران اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہاتھ پیر مارتے نظر آ رہے ہیں ۔


Share: