ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: اتر کنڑا میں ہلکی تا درمیانی بارش، ہوناور میں سب سے زیادہ بارش

کاروار: اتر کنڑا میں ہلکی تا درمیانی بارش، ہوناور میں سب سے زیادہ بارش

Wed, 28 May 2025 18:48:07    S O News
کاروار: اتر کنڑا میں ہلکی تا درمیانی بارش،  ہوناور میں سب سے زیادہ بارش

کاروار، 28 مئی (ایس او نیوز): اُتر کنڑا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہلکی تا درمیانی بارش درج کی گئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بھٹکل میں 38 ملی میٹر، ہوناور میں سب سے زیادہ 53.1 ملی میٹر، کمٹہ میں 29.8 ملی میٹر، سداپور میں 26.9 ملی میٹر، سرسی میں 5.7 ملی میٹر، سوپا میں 5.2 ملی میٹر، یلاپور میں 1.4 ملی میٹر، ڈانڈیلی میں 4 ملی میٹر، کاروار میں 8.3 ملی میٹر، انکولہ میں 9.7 ملی میٹر، ہلیال میں 3.9 ملی میٹر اور مندگوڈ میں 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مسلسل بارش کے نتیجے میں ضلع کے مختلف علاقوں میں پانچ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگانے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ آئندہ دنوں میں بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا، جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔


Share: