Mon, 12 Dec 2016 21:50:20
ومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کامیابی میں روس تعاون سے متعلق خبروں کو مسترد کیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایسی خبریں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔
View more
Mon, 12 Dec 2016 21:38:01
پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز کے مطابق ملتان سے کراچی جانے والی پرواز تکنیکی خراجی کی وجہ سے اس وقت منسوخ کر دی گئی، جب وہ اڑان کے لیے بالکل تیار تھی۔ پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اے ٹی آر کو واپس پارکنگ میں کھڑا کر دیا گیا۔
View more
Mon, 12 Dec 2016 20:35:03
نیوزی لینڈ میں حکمران نیشنل پارٹی نے ملکی وزیر اقتصادیات بِل انگلش کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔ انگلش نے جو اس عہدے کے تنہا امیدوار تھے، سوشل ہاؤسنگ منسٹر پاؤلا بینیٹ کو اپنا نائب مقرر کیا ہے۔
View more
Mon, 12 Dec 2016 20:26:30
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آئی ایس آئی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا۔
View more
Mon, 12 Dec 2016 20:19:45
سعودی عرب کے ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے ایک بیان میں معتمرین اور زائرین سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب میں قیام کی قانونی مدت کی سختی سے پابندی کریں۔ وقت مقررہ گذر جانے کے باوجود واپس نہ لوٹنے والے معتمرین کو پچاس ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال جرمانہ
View more
Mon, 12 Dec 2016 20:03:08
شام کے جنگ سے متاثرہ شہر حلب میں حکومت مخالف باغی جنگجوؤں کو ان کے خاندانوں اور دیگر عام شہریوں کے ہمراہ محفوظ راستہ دیے جانے کے کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان معاہدہ طے پانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔شامی اپوزیشن کیایک ذمہ دار ذریعے نے خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ اپوزیشن کو حلب میں جنگجوؤں کو محفوظ راستہ دیئے جانے کی ایک تجویز سامنے آئی ہے
View more
Mon, 12 Dec 2016 14:32:11
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وطن عزیز میں دیگر ممالک کی طرح مسلمانوں کے مختلف فرقے اور مسالک پائے جاتے ہیں،جن میں سے حضرات غیر مقلدین کو چھوڑ کر لگ بھگ سبھی مسلمان فقہاء ائمہئ کرام کی تقلید کرتے ہیں اور فقہائے کرام کے یہاں ڈھیر سارے مسائل میں اختلافات موجود ہیں۔مگران اختلافات کی وجہ سے نہ تو ائمہ کرام کی ذات کو سب وشتم کا نشانہ بنانے کی اجازت دی جاسکتی ہے اور نہ ان اہل اللہ کی نیت پر ہمیں شک کرنے کی اج
View more
Sun, 11 Dec 2016 22:56:36
نائیجیریا میں حکام اور عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک چرچ کی چھت منہدم ہونے سے وہاں موجود کم از کم 60افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہفتہ کو ریاست اکوا ابوم کے مرکزی شہر اویو کے ریئگنرز بائبل چرچ میں ایک تقریب جاری تھی جس میں اطلاعات کے مطابق سیکڑوں افراد شریک تھے کہ اچانک اس کی چھت گر گئی۔
View more
Sun, 11 Dec 2016 22:47:05
کولمبیا کے صدر جان مینیوئل سنٹوس نے امن کا نوبیل انعام وصول کرتے ہوئے اسے اپنے ملک میں پانچ دہائیوں سے جاری خانہ جنگی ختم کروانے میں اپنی کوششوں پر جنت سے آیا تحفہ قرار دیا ہے۔ہفتہ کو ناروے کے شہر اوسلو کے سٹی ہال میں نوبیل انعام دیے جانے کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ(باغیوں کے ساتھ) اس معاہدے سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ براعظم امریکہ۔۔الاسکا سے پاٹاگونیا تک۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy