Sat, 06 Aug 2016 12:19:08
چنتامنی تعلقہ کے واقع کاسپلی گاؤں کے قریب موجود سریکلچرکالج کے طلبہ پچھلے 18 /دنوں سے مختلف مطالبات کو سامنے رکھ کر مسلسل احتجاج کو جاری رکھیں ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 06 Aug 2016 12:01:51
امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا کہ ایران کو رواں برس کے آغازمیں 40کروڑ ڈالر کے مساوی رقم کی ادائیگی تاوان کی مدمیں نہیں کی گئی تھی۔یہ رقم ایران میں قید پانچ امریکیوں کی رہائی کے بعد بینک ٹرانسفر کی بجائے ڈبوں میں بندکرکے ہوائی جہاز کے ذریعے ایران پہنچائی گئی تھی۔
View more
Sat, 06 Aug 2016 11:57:03
قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز دو فلسطینی فدائی حملہ آوروں کے مکانات مسمار کر دیے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزاسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل شہر میں یطا کے مقام پر دو اسیر فلسطینیوں خالد اور محمد مخامرہ کے مکانات مسمار کر دیے۔
View more
Sat, 06 Aug 2016 11:50:39
پاکستانی فوج نے تصدیق کر دی ہے کہ افغانستان کے صوبہ لوگر میں جمعرات کو کریش لینڈنگ کرنے والاہیلی کاپٹر حکومت پنجاب کا ہی تھا۔پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
View more
Sat, 06 Aug 2016 11:42:03
میانمار کے حکام نے عراق وشام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے ملک کی معروف سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کو قتل کرنے کی مبینہ دھمکیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
View more
Sat, 06 Aug 2016 11:33:31
امریکہ میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن نے ترک حکام کی جانب سے ان کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Sat, 06 Aug 2016 01:53:45
بھٹکل سے تعلق رکھنے والے عبدالواحد سدی باپا کوممبئی کے زویری بازار، اوپیرا ہائوس اور دادر میں ہوئے بم دھماکوں کے الزامات سے مکوکا کی خصوصی عدالت نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔ انڈین مجاہدین کا ممبر ہونے اور دھماکوں کے لئےمالی مدد فراہم کرنے کے الزام میں عبدالواحد کودہلی این آئی اے کے ذریعہ گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں ممبئی اے ٹی ایس نے ممبئی کے ٹریپل بم دھماکے کی سازش میں بھی ملوث ہ
View more
Sat, 06 Aug 2016 01:23:32
ممئی میں جمعہ کو ہوئی بھاری بارش کی وجہ سے ٹرین اور ہوائی سفربری طرح متاثرہوا۔ تھانے اور سی ایس ٹی سے چلنے والے زیادہ تر ٹرینوں کو کینسل کر دیا گیا جبکہ ہوائی سفر بھی میں30-40 منٹ کی تاخیر ہوئی. شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہر تھم سا گیا۔ یہاں نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا. نوی ممبئی میں اگلے 48 گھنٹے بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے.
View more
Sat, 06 Aug 2016 01:07:50
قتل کے الزام میں قید اپنے شوہر کی ضمانت پر رہائی کے لئے رقم نہ ہونے پر ایک عورت نے اپنے بچوں کو فروخت کرکے یہ رقم جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن خوش قسمتی سے اس بات کی اطلاع بچوں کی خرید وفروخت پر روک تھام لگانے کے لئے قائم ایک ادارے Anti Child Trafficking Committee کو ملی اور اس نے مداخلت کرتے ہوئے بچوں کو فروخت ہونے سے بچالیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy