Sat, 24 Sep 2016 12:14:08
اسرائیلی بلدیہ کی ٹیموں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع عیساویہ قصبے میں 26اپارٹمنٹس کو گرانے کے نوٹس تھما دئیے ہیں۔مقامی سماجی کارکن محمد ابو حمص کا کہنا ہے کہ ان گھروں میں سے کچھ گھر تین دہائیوں سے بھی پہلے سے تعمیر شدہ ہیں۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 12:07:57
یمن کے وسطی صوبے بیضا میں امریکہ کے بغیر پائلٹ والے جاسوسی طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کے تین مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا ایک مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 12:00:05
شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی شہر دیر الزور میں امریکی طیاروں نے جانتے بوجھتے ہوئے شامی فوجیوں پر فضائی حملے کیے تھے اور یہ حملے ایک گھنٹے تک جاری رہے تھے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 11:35:44
چار ملکوں سعودی عرب، امریکہ ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ نے یمنی بحران کے خاتمے کی خاطر فوری طور پر 72گھنٹے کی جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 11:27:47
ریاستی جنتادل (ایس) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاویری طاس کے کسانوں کو فصلوں کے نقصان کے عوض فی ایکڑ 50ہزار روپیوں کا معاوضہ ادا کیا جائے اور ساتھ ہی کاویری طاس کے عوام کو بغیر کسی رکاوٹ کے پینے کا پانی مہیا کرایا جائے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 11:24:21
برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے شہر کے ٹاؤن ہال میں تقریبات کے اہتمام کیلئے نئی نظر ثانی شدہ شرحیں لاگو کی ہیں، یہ شرحیں 35 تا75 ہزار روپے یومیہ مقرر کی گئی ہیں۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 11:22:23
کاویری آبی تنازعہ میں مداخلت کرکے اسے سلجھانے کی بجائے وزیر اعظم مودی کی طرف سے خاموشی اپنائے جانے کے خلاف آج شہر میں بی بی ایم پی کے کانگریس کارپوریٹروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 11:17:30
کاویری سے تملناڈو کو پانی کی فراہمی کے سلسلے میں عدالتوں کے فیصلوں کے بعد شہر بنگلور میں 12 ستمبر کو جو پرتشدد واقعات پیش آئے تھے ،اس کے بعد شہر میں نافذ امتناعی احکامات کو اب 30 ستمبر تک برقرار رکھا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy