Sat, 17 Sep 2016 11:49:08
شہر کے چیک پیٹ پولیس تھانہ کی حدود میں آنے والے بی وی کے آئینگار روڈ پر ایک چار منزلہ الیکٹرانک گودام میں آج آگ حادثہ کے نتیجہ میں کروڑوں روپیوں کی الیکٹرانک اشیاء خاکستر ہوگئیں اور دو افراد اس حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ اس آگ حادثہ کے نتیجہ میں بجلی کے وائر اور دو ایل پی جی سلینڈر پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں عمارت کو بھی بھاری نقصان پہنچنے کے ساتھ آس پاس کی چار پانچ عمارتوں کے شیشے بھی چکنا چور ہوگئے۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 11:46:05
12؍ ستمبر کو شہر میں کاویری تشدد کے سلسلے میں پولیس کمشنر نے 9؍ پولیس تھانوں کے انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ پرتشدد واقعات جب شروع ہوئے تو ان کو قابو میں کرنے میں مبینہ لاپرواہی اور ان کے مشتبہ رویہ کو دیکھتے ہوئے کمشنر نے ان انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے محکمہ کو سفارش کی ہے۔ شہر کے 16 پولیس تھانوں کی حدود میں 12؍ ستمبر کو پرتشدد واقعات پیش آئے۔جابجا آتش زنی عام رہی ، لیکن پولیس ک
View more
Sat, 17 Sep 2016 11:43:19
12 ستمبر کو راجدھانی بنگلور میں کاویری احتجاج کے سلسلے میں پیش آئے پر تشدد واقعات سے نمٹنے کے نام پر بے قصور کنڑیگاؤں کو غیر ضروری طور پر شہر کی پولیس نے ہراساں کیا ہے، یہ الزام مختلف کنڑا نواز تنظیموں نے عائد کیا ہے ، ان تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی ان زیادتیوں کیلئے ذمہ دار اڈیشنل کمشنر آف پولیس ہری شیکھرن کو فوراً عہدہ سے برخاست کیا جائے۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 11:39:48
ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے مبینہ تعلقات اور ہندو لیڈروں میسور رکے رکن پارلیمان پرتاب سمہا اور سری رام سینا سربراہ پرمود متالک کے قتل کی سازش کے الزامات ثابت ہوجانے پر آج شہر کی عدالت نے 13؍ ملزمین کو پانچ سال قید اور سات ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ شہر کی خصوصی این آئی اے عدالت نے آج ان ملزمین کو یہ سزاسنائی۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 11:36:27
کاویری تنازعہ کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے بنگلور سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں پیش آئے پر تشدد واقعات کی مذمت کرنے کیلئے آج تملناڈو بند پر جہاں وہاں کے عوام کی طرف سے ملا جلا ردعمل دیکھا گیاتو دوسری طرف کرناٹک میں تملناڈو سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں صورتحال کی نگرانی کیلئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔
View more
Sat, 17 Sep 2016 03:33:31
20 / ستمبر کو کرناٹک اور تملناڈو کے درمیان کاویری آبی تنازعہ کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے اگر ایک بار پھر کرناٹک کے خلاف فیصلہ سنایا تو ریاستی حکومت اس فیصلے پر عمل نہیں کرے گی۔ یہ اشارہ آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اپنے بعض سینئر وزراء اور افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران دیا ہے
View more
Sat, 17 Sep 2016 02:50:44
یہاں سے قریب چار کلومیٹر دور نجیب آباد روڈ کے قریب موضع پیدہ میں جمعہ کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والوں پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مہلوکین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ واقعے کے بعد پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے، جبکہ اس خونیں سانحہ نے ریاستی راجدھانی لکھنو کو بھی ہلاکر رکھ دیا ہے۔ تازہ خبروں کے مطاب
View more
Fri, 16 Sep 2016 18:31:46
امسال بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے زیراہتمام بھٹکل کمیونٹی کا گیٹ ٹوگیدر پروگرام مورخہ 28/اکتوبرکو البوم ٹورسٹ ویلیج میں منعقد ہوگا جس کے لئے ممبر خواتین کے مابین مقابلے 7/اکتوبر کو ٹوین ٹاؤر پارٹی ہال میں رکھے گئے ہیں۔ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ممبر خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ 30 ستمبررات دس بجے سے پہلے پہلے اپنے نام درج کروائیں۔
View more
Fri, 16 Sep 2016 17:02:37
پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسپائرڈ گیمبٹ نامی مشترکہ فوجی مشقیں نو روز تک جاری رہنے کے بعد ساؤتھ کیرولائنا میں ختم ہو گئی ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک مختصر بیان کے مطابق ان مشقوں کا مقصد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے ضمن میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy