Tue, 20 Sep 2016 16:18:19
امریکہ کی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونا لڈ ٹرمپ نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ نیویارک بم دھماکے کے مشتبہ ملزم احمد خان رحامی کی گرفتاری کے بعد انھیں طبی اور قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 16:14:42
شام میں اطلاعات کے مطابق فوج کی جانب سے ایک ہفتے سے جاری جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے فوراً بعد ہی حلب میں ایک امدادی قافلے پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 16:12:07
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق مصنوعی سیارے کو لانچ کرنے کے لیے ایک نئے راکٹ انجن کا زمین پر کامیاب تجربہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن نے سائنس دانوں اور انجینئروں سے کہا ہے کہ وہ سیٹلائٹ کو جلد سے جلد لانچ کرنے کی تیاریاں کریں۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 16:08:47
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کسی بھی بلاواسطہ یا بالواسطہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔وہ سوموار کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)راول پنڈی میں کور کمانڈرز کی کانفرنس کی صدارت کررہے تھے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 16:06:20
امریکی حکام نے گذشتہ روز ایک مشتبہ افغان نژاد شدت پسند کو حراست میں لیا ہے جسے چند روز قبل نیویارک میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ امریکی ریاست نیوجرسی کے میئر اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکام نے نیویارک میں ہونے والے بم دھماکوں میں مطلوب مشتبہ شخص احمد خان رحامی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 16:04:11
امریکہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مطابق پولیس نے ایک اور سیاہ فام امریکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کی تازہ خبر ایک فوٹیج میں سامنے آئی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار کو سیاہ فام پر گولیاں چلاتے دکھایا گیا ہے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 16:02:13
شامی اپوزیشن کی نمائندہ سپریم مذاکراتی کونسل کے چیئرمین ریاض الحجاب نے کہا ہے کہ بشار الاسد کو عبوری دور حکومت میں کسی صورت میں قبول نہیں کرسکتے۔
View more
Tue, 20 Sep 2016 15:59:06
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائیوں کے دوران شدت پسند گروپ دولت اسلامی داعش سے وابستہ جن تین سیل کو پکڑا ہے ان میں سے ایک گروپ الدوادمی شہرمیں سب سے بڑی تیل پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy