ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    وویکانند فاؤنڈیشن نے پارٹی بنانے کا اعلان کیا،2019سمیت تمام اسمبلی انتخابات لڑنے کی تیاری

    وویکانند فاؤنڈیشن نے پارٹی بنانے کا اعلان کیا،2019سمیت تمام اسمبلی انتخابات لڑنے کی تیاری

    Fri, 09 Sep 2016 15:37:56 
    وویکانند فاؤنڈیشن نے آج یہاں ایک قومی سطح کی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا، جو 2019کے لوک سبھا انتخابات سمیت اگلے دو سالوں میں ریاستوں میں ہونے اسمبلی انتخابات بھی لڑے گی۔قومی دارالحکومت کے پریس کلب میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں فاؤنڈیشن کے منیجنگ ٹرسٹی املان وشواس نے بتایا کہ پارٹی کا نام نیشنل فریڈم پارٹی رکھا گیا ہے۔
    بی ایس ایف نے ہند۔پاک سرحد پر 25کلو گرام ہیروئن ضبط کیا

    بی ایس ایف نے ہند۔پاک سرحد پر 25کلو گرام ہیروئن ضبط کیا

    Fri, 09 Sep 2016 15:32:22 
    سرحدی سلامتی فورس(بی ایس ایف) نے آج کہا کہ اس نے یہاں ہندوستان اور پاکستان سرحد پر پاکستانی شہریوں کی طرف سے مبینہ طور پر اسمگلنگ کرکے لائی گئی 25کلو گرام ہیروئن اور گولہ بارود ضبط کیا ہے۔بی ایس ایف کے ڈی آئی جی ایس کٹاریا نے بتایا کہ یہ واقعہ کل رات اس وقت ہوا جب سر حد سیکورٹی فورس کی ایک گشتی ٹیم نے سرحدی چوکی کے نزدیک مشتبہ سرگرمی دیکھی۔
    جموں کشمیر کے علیحدگی پسندوں کو سرکاری فنڈز:14ستمبر کو مفاد عامہ کی عرضی سنے گاسپریم کورٹ

    جموں کشمیر کے علیحدگی پسندوں کو سرکاری فنڈز:14ستمبر کو مفاد عامہ کی عرضی سنے گاسپریم کورٹ

    Fri, 09 Sep 2016 15:30:52 
    سپریم کورٹ نے آج ایک مفاد عامہ کی عرضی پر اگلے ہفتے سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس میں جموں کشمیر کے علیحدگی پسندوں کو ہندوستان کے جمع فنڈ سے رقم جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہونے کا اعلان کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔
    بلند شہر گینگ ریپ معاملے میں عدالت نے سی بی آئی تحقیقات پر لگی روک ہٹائی

    بلند شہر گینگ ریپ معاملے میں عدالت نے سی بی آئی تحقیقات پر لگی روک ہٹائی

    Fri, 09 Sep 2016 15:25:35 
    سپریم کورٹ نے اپنے گزشتہ حکم میں ترمیم کرنے کے بعد آج بلند شہر گینگ ریپ معاملے میں سی بی آئی تحقیقات پر سے روک ہٹا دی اور قانون کے مطابق ایجنسی کو بڑھنے کو کہا۔جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس سی ناگپپن نے الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے کارروائی پر یہ کہتے ہوئے روک لگا دی کہ سپریم کورٹ اب پورے تنازعہ سے نمٹ رہا ہے۔
    چنتامنی میں کرناٹک بند کا زبردست اثر ،مختلف کنڑ انواز تنظیموں کی بائک ریلی ،اسکول وکالجس میں چھٹی ،بازار بند ،سڑکوں سے بسیں گاڑیاں غائب 

    چنتامنی میں کرناٹک بند کا زبردست اثر ،مختلف کنڑ انواز تنظیموں کی بائک ریلی ،اسکول وکالجس میں چھٹی ،بازار بند ،سڑکوں سے بسیں گاڑیاں غائب 

    Fri, 09 Sep 2016 15:16:37 
    کاویری فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے ریاست کے مختلف کنڑا نواز تنظیموں نے آج کرناٹک بند کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کی حمایت کرتے ہوئے چنتامنی میں بھی زبردست بند منایا گیا بند کے سبب چنتامنی حلقے کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول وکالجس کو تعطیل دے دی گئی تھی بندکے وجہ سے یہاں کے بینک سرکاری دفاتربازار وغیرہ بند پڑے ہوئے تھیں شہر کے تمام سڑکیں ویران نظر آرہتے ۔
    چنتامنی تا مرغ ملہ ڈبل روڈ ڈالانے کی پوری کوشش کی جائیگی:کرشناریڈی 

    چنتامنی تا مرغ ملہ ڈبل روڈ ڈالانے کی پوری کوشش کی جائیگی:کرشناریڈی 

    Fri, 09 Sep 2016 15:12:03 
    چنتامنی تا مرغ ملہ بیچ راستے میں پچھلے کئی دنوں سے اکثر سڑک حادثات پیش آرہے ہیں ان سڑک حادثات میں کئی لوگ اپنی جان گنوا بیٹھیں ہے سڑ ک حادثات کو قابو پانے کے لئے عنقریب حکومت پر میں خود دباؤ ڈالونگا کہ چنتامنی تا مرغ ملہ ڈال روڈ بنایا جائے اسکے لئے میں ہر طرح سے پوری کوشش کرونگا اور اس کے متعلق اسمبلی میں بھی آواز اُٹھاؤنگا تاکہ مرغ ملہ جانے والے زائرین کو کچھ بھی تکلیف نہ ہو یہ بات رُکن اسمبلی جے
    فرانس دہشت گردی کی سازش ناکام، تین خواتین شدت پسند گرفتار

    فرانس دہشت گردی کی سازش ناکام، تین خواتین شدت پسند گرفتار

    Fri, 09 Sep 2016 15:04:04 
    فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ایسن میں گذشتہ روز پولیس نے ایک کارروائی کے دوران تین خواتین کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کی گئی خواتین شدت پسندانہ نظریات رکھتی ہیں اور وہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں مگر انہیں کسی بھی کارروائی سے قبل حراست میں لے لیا گیا ہے۔
    عیدالاضحیٰ کے پیش نظربھٹکل تنظیم وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

    عیدالاضحیٰ کے پیش نظربھٹکل تنظیم وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

    Fri, 09 Sep 2016 02:26:50 
    آج بروز جمعرات  8 سبتمبر 12بجے  اے سی آفس میں   بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں تنظیم زمہ داران کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر نے عید قربان کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی ہڈیوں اور دیگر اشیاء کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سال گذشتہ تنظیم کے زیر نگرانی کئے گئے کاموں کی ستائش کی
    مینگلور کے قریب پتور میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر اسکوٹر پر سوار خاتون جاں بحق

    مینگلور کے قریب پتور میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر اسکوٹر پر سوار خاتون جاں بحق

    Fri, 09 Sep 2016 01:32:51 
    یہاں سے قریبی علاقہ پتور میں ایک چھ ماہ کی حاملہ خاتون نے اُس وقت دم توڑ دیا جب ایک تیز رفتارسرکاری بس ان کے اسکوٹر کو اوورٹیک کرنے کے دوران بائیں طرف آتے ہوئے ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی اسکوٹر نیچے گرپڑی اور اسکوٹرکی پچھلی سیٹ پر سوار خاتون سیدھے بس کے پہیوں کے نیچے چلی گئی جس کے نتیجے میں خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔