Sun, 27 Nov 2016 01:39:34
کاروار 26/نومبر (ایس او نیوز) کارواربلدیہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہاں کے پیکلے اسٹریٹ، گرین اسٹریٹ، کورٹ اسٹریٹ اور ایم جی روڈ پر اب تک اتوار کے دن جو ہفتہ واری بازار لگتا تھا، اسے عوام اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں ہونے والی دشواریوں کے پیش نظردوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ یہ ہفتہ واری مارکیٹ کے اے بی کے سامنے موجود کاروار بلدیہ کی خالی جگہ پر ہمیشہ لگائی جائے گی۔اس
View more
Sun, 27 Nov 2016 01:18:57
ملک بھر میں بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف مبینہ خفیہ منصوبے کے تحت معاشی سرجیکل اسٹرائک کے نام پر بی جے پی دیش پریم کے جو گیت گارہی ہے اور عوام کو خوداپنی گاڑھی کمائی کے پیسے خرچ کرنے سے روکتے ہوئے جس طرح کا بحران پید ا کیا جارہے اس پر ہر کوئی حیران اور پریشان ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی روز کوئی نہ کوئی ایسا خلاصہ سامنے آتا ہے کہ بی جے پی اور اس کے لیڈروں کی نیت پر شبہ کرنا فطری ہوجاتا ہے۔
View more
Sat, 26 Nov 2016 03:02:49
جمعیۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانامحمود مدنی نے دلت۔مسلم کے قومی اشتراک کو بہتر حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ آئین کی بالادستی اور اپنے حقوق و اختیارات کے حصول اور تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہدکی جائے۔
View more
Sat, 26 Nov 2016 02:53:19
مسلم ریزرویشن کو لے کر نانڈیز میں 27 نومبر کو عظیم الشان احتجاجی مورچہ نکالنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوکر اپنی آواز بلند کریں۔
View more
Sat, 26 Nov 2016 02:41:03
اسلام ایک ایسا جامع نظام حیات ہے جو انسانی زندگی کے تمام گوشوں کیلئے راہنمائی کرتاہے۔اس نے جس طرح ہمیں عبادات کا طریقہ بتا یا اسی طرح معاشرت اور خاندانی زندگی کے بارے میں ہماری مکمل راہنمائی کی۔اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول کے مقرر کردہ نظام زندگی کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناکر خدا کی بندگی کا عملی اظہار کریں۔
View more
Sat, 26 Nov 2016 02:28:58
اتر پردیش کے بریلی ضلع کے فریدپور علاقے میں آج عرس کا جلوس روکنے کو لے کر دو فرقوں میں ہوئی پرتشدد جھڑپ میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ عرس کے موقع پر کچھ عقیدت مند فریدپور تھانہ علاقے کے جیڈ گاؤں سے بریلی اسکول کے راستے سے چادر کا جلوس نکال رہے تھے۔
View more
Sat, 26 Nov 2016 02:23:04
سعودی عربیہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق بورائیدہ شہر کی ایک کمپنی میں ملازم ممبئی گھاٹ کوپرکا فرحان سڑک حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں اس کے دونوں پیر فریکچر ہوگئے۔ سرجری کے ذریعے اس کے علاج کے لئے فوری طور پر خون کی ضرورت پیش آئی۔جس سے اس کے رشتے دار اور دوست احباب پریشان ہوگئے۔ اس کی خبر جب انڈین سوشیل فورم کے ذمہ داران کو ملی تووہ لوگ شدید زخمی اس نوجوان کی مدد کو آگے بڑھے۔
View more
Sat, 26 Nov 2016 02:15:47
کمٹہ میں منعقدہ اُترکنڑا ڈسٹرکٹ لیول اسپورٹس مقابلوں میں انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے تحت چلنے والے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اوراسکول کا ایک طالب علم ریاستی سطح پر مقابلے کے لئے منتخب ہوا ہے۔
View more
Sat, 26 Nov 2016 02:08:27
یہاں سے قریب باچنکی کراس پر بائک اور لاری کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بائک سوار شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy