Sat, 12 Aug 2017 03:35:15
سرسی تعلقہ کے داسن کوپا میں کالنگا کراس کے پاس کارروائی کرتے ہوئے بنواسی پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر موہنی ایس شیٹی نے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ عام مقام پر گانجہ فروشی میں ملوث تھے۔
View more
Sat, 12 Aug 2017 03:29:54
یلاپور تعلقہ کے گُولّا پورمیں شراب کے نشے میں دھت شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شنکر اُنکل(۳۴سال) نامی شراب کے عادی شخص نے اپنی بیوی نِرملا (۲۶سال)کا گلا اسی کے ڈوپٹے سے بھینچ کر قتل کرڈالا ہے۔
View more
Sat, 12 Aug 2017 03:25:55
شہر کے شیواجی چوک پر واقع ایک فروٹ کی دکان میں اچانک آگ لگ جانے سے دو لاکھ روپئے مالیت کا نقصان ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ عبدالجبار نامی شخص کی فروٹ دکان میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی اور وہاں پربڑی مقدار میں موجود فروٹ کا ذخیر ہ جل کر خاک ہوگیا۔آگ لگنے کی خبر ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
View more
Fri, 11 Aug 2017 16:56:00
ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے اٹاوہ کی خواتین و طالبات کیلئے اجلاس عام بعنوان’’تحفظ شریعت اور اصلاح معاشرہ ‘‘ بتاریخ : /12 اگست ،2017 ، بروز : ہفتہ ، بوقت : 2 بجے دن تا 5 بجے شام ،بمقام : اسلامیہ گرلزسیکشن، اٹاوہ میں منعقد ہوگا۔ اس بات کی اطلاع آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
View more
Fri, 11 Aug 2017 11:23:05
بہار میں مہاگٹھ بندھن ٹوٹنے کے بعد سے ناراض جنتا دل یونائٹیڈ (جے دی یو) کے سابق قومی صدر شرد یادو نے گٹھ بندھن ٹوٹنے کیلئے وزیر اعلی نتیش کمار کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی رائے (مینڈیٹ) کی توہین جمہوریت کا گلا گھونٹنے جیسا ہے۔
View more
Thu, 10 Aug 2017 22:11:10
پڈیل نامی مقام پر ریلوے اوور برڈج کے پاس عوامی جگہ پرگانجہ استعمال کرنے میں مصروف پانچ لوگوں کو کنکن ناڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار شد ہ ملزمین کے نام نشانت (۱۹) ،پرشانت شیٹی (۲۱)،منیش (۱۹)،سورو(۱۹) اورنشان (۱۹) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Thu, 10 Aug 2017 22:09:37
اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں کے دوران چند دن پہلے منگلورو ڈی سی پی(ٹریفک اینڈ کرائم) ہنومنتھیاکو ٹرانسفر کرنے کے جو احکامات سرکاری طور پر جاری ہوئے تھے ، اب وہ واپس لیے گئے ہیں اور انہیں منگلورو کمشنریٹ میں ہی بحال رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔البتہ ان کو اب ڈی سی پی (لاء اینڈآرڈر )کا عہدہ سونپا گیا ہے۔
View more
Thu, 10 Aug 2017 22:03:37
یہا ں سے قریبی گاؤں پاڈو پیرارا میں حادثاتی طورپر ابلتا ہوا گرم پانی جسم پرگرنے سے زخمی بچی اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہونے کی اطلاع ملی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy