Sun, 12 May 2019 11:44:37
زائد از 217 خاتون پولیس کانسٹیبل کرناٹکا پولیس اکیڈمی ( کے پی اے) سے کامیاب ہوکر نکلی ہیں۔ انہیں ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں تعینات کیاجائیگا۔
View more
Sun, 12 May 2019 11:39:29
دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان اتوار کی صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔
View more
Sun, 12 May 2019 11:36:38
کانگریس نے کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر بی ایس ایڈی یو رپا کے اس بیان کی سخت تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریاست کی جنتادل (سیکولر)۔کانگریس اتحادی حکومت کو گرانے کے لئے بی جے پی کانگریس کے اراکین اسمبلی کو لالچ دے گی۔
View more
Sun, 12 May 2019 11:28:28
سابق وزیراعلیٰ اور ریاست میں حکمران اتحاد کی رابطہ کمیٹی کے چیرمین سدرامیا نے کہا ہے کہ جے ڈی ایس کوانہوں نے نہیں چھوڑا تھا ، بلکہ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے انہیں پارٹی سے نکال دیاتھا۔
View more
Sun, 12 May 2019 11:25:18
گزشتہ دنوں میجسٹک میٹرو اسٹیشن میں سکیورٹی جانچ کے دوران مشتبہ شخص کے اچانک لاپتہ ہوجا نے کی وجہ سے کافی خدشات پیدا ہوچکے تھے اور اس شخص کا سراغ لگانے کیلئے شہر کے پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار نے خصوصی پولیس ٹیم بھی تشکیل دے رکھی تھی۔ مذکورہ ٹیم کا رروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کا پتہ لگانے میں کامیاب رہی۔
View more
Sun, 12 May 2019 11:19:30
کانگریس کے سینئر لیڈر و رکن کونسل سی ایم ابراہیم نے آج کہا کہ ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت مستحکم ہے۔ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اپنی پانچ سالہ میعاد پوری کریں گے۔
View more
Sun, 12 May 2019 10:58:07
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں میں 59 نشستوں کے لئے اتوار کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور اس کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ووٹنگ 7 بجے شروع ہو ئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی ۔
View more
Sun, 12 May 2019 10:50:11
ہندوستان کے چیف جسٹس رنجن گگوئی کے خلاف لگے جنسی استحصال کے الزامات کا نپٹارہ جس طرح سے سپریم کورٹ کے سینئر ججوں کے ذریعہ کیا گیا، اس کو لیکر مرکزی حکومت اور اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 12 May 2019 10:44:48
جموں و کشمیر کے لیہہ میں فوج کے افسروں پر جوانوں سے ان کی ووٹنگ کو لیکر پسند کے بارے میں پوچھے جانے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس معاملے کو اپنی جانکاری لیتے ہوئے لیہہ کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر اونی لواسا نے جمعہ کو لیہہ واقع 14 کارپس کے جنرل افسر کمانڈنگ کو ایک خط لکھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy