ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    سپریم کورٹ نے یوپی مدرسہ بورڈ کے معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا، سیکولرازم کے اصول پر زور دیا

    سپریم کورٹ نے یوپی مدرسہ بورڈ کے معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا، سیکولرازم کے اصول پر زور دیا

    Wed, 23 Oct 2024 17:36:10 
    یوپی مدرسہ بورڈ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دینے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر تمام فریقوں کی جرح کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا، اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکولرازم کا مطلب "جیو اور جینے دو" ہے۔ اس موقع پر یوپی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے اے ایس ج
    24 گھنٹوں میں 79 طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول

    24 گھنٹوں میں 79 طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول

    Wed, 23 Oct 2024 17:23:02 
    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، پیر کی رات سے منگل تک ہندوستان کی ایئرلائنز کے 79 طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس دوران انڈیگو کی 23 فلائٹس، ایئر انڈیا کی 23 فلائٹس، وستارا کی 21 فلائٹس، اور اکاسا ایئرلائن کی 12 فلائٹس کو بھی ایسی دھمکیاں دی گئیں۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ 14 اکتوبر سے اب تک 169 طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
    سریش چوہانکے اور دیگر 5 افراد کے خلاف ہتک عزت معاملے میں دہلی کورٹ کا سمن

    سریش چوہانکے اور دیگر 5 افراد کے خلاف ہتک عزت معاملے میں دہلی کورٹ کا سمن

    Wed, 23 Oct 2024 17:19:05 
    دہلی کورٹ نے حال ہی میں ہتک عزت کے معاملے میں سدرشن ٹی وی چینل اور اس سے وابستہ 6 افراد کو سمن جاری کیا ہے، جن میں سدرشن نیوز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سریش چوہانکے بھی شامل ہیں۔ یہ کیس محمد طوفیل خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جو ایک این جی او اور مدرسہ جامعہ نظامی ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کی قیادت کرتے ہیں۔ اس معاملے میں نئی دہلی کے ساکیت کورٹ کے جج کارتک تپاریہ نے پہلی سماعت کے دوران ملزم
    وائناڈ ضمنی انتخاب: پرینکا گاندھی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سونیا، راہل اور کھرگے سمیت اہم لیڈران شریک

    وائناڈ ضمنی انتخاب: پرینکا گاندھی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سونیا، راہل اور کھرگے سمیت اہم لیڈران شریک

    Wed, 23 Oct 2024 17:07:01 
    کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور رابرٹ واڈرا سمیت کئی دیگر اہم رہنما موجود تھے۔ یہ پرینکا گاندھی کا پہلا الیکشن ہوگا۔ وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب 13 نومبر کو منعقد کیا جائے گا۔
    سپریم کورٹ میں پرالی جلانے کا مسئلہ زیر بحث، حکام کی ناکامی پر شدید تنقید

    سپریم کورٹ میں پرالی جلانے کا مسئلہ زیر بحث، حکام کی ناکامی پر شدید تنقید

    Wed, 23 Oct 2024 17:03:05 
    سپریم کورٹ میں دہلی-این سی آر میں بڑھتی آلودگی کے مسئلے پر سماعت کے دوران پرالی جلانے کے واقعات پر شدید بحث ہوئی۔ جسٹس ابھے ایس اوک، جسٹس احسان الدین امان اللہ، اور جسٹس آگسٹن جارج مسیح پر مشتمل بنچ نے پنجاب اور ہریانہ کے حکام کے خلاف سخت مؤقف اپنایا۔ عدالت نے سوال کیا کہ حکام کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور اس معاملے سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ سپریم کورٹ نے کہا کہ
    چھوٹا راجن کو بامبے ہائی کورٹ سے جیہ شیٹی قتل کیس میں ضمانت مل گئی

    چھوٹا راجن کو بامبے ہائی کورٹ سے جیہ شیٹی قتل کیس میں ضمانت مل گئی

    Wed, 23 Oct 2024 16:59:31 
    بامبے ہائی کورٹ نے 2001 کے جیہ شیٹی قتل کیس میں گینگسٹر چھوٹا راجن کو ضمانت فراہم کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں چھوٹا راجن کو جیہ شیٹی قتل کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم اب اس سزا کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور جسٹس پرتھوی راج چوہان کی دو رکنی بنچ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکہ پر چھوٹا راجن کو ضمانت دینے کا حکم صادر کیا۔ تاہم،
    آتشی حکومت نے معذوروں کو ہر ماہ 5000 روپے دینے کا کیا  اعلان

    آتشی حکومت نے معذوروں کو ہر ماہ 5000 روپے دینے کا کیا اعلان

    Wed, 23 Oct 2024 13:13:25 
    دہلی کی آتشی حکومت نے معذوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام کیا ہے، جس کے تحت راجدھانی میں 60 فیصد سے زیادہ معذوری رکھنے والے افراد کو ماہانہ 5000 روپے کی پنشن دی جائے گی۔ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ معذوری کا تعین ڈاکٹر کے معائنے کی بنیاد پر کیا جائے گا تاکہ صرف حقیقی ضرورت مند افراد کو اس اسکیم کا فائدہ پہنچ سکے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی ملک کی پہلی ریاست نہیں ہے جو معذوروں کے لیے اس طرح کی پنشن ک
    بابا صدیقی قتل معاملے میں بڑی پیش رفت: شوٹرز کے لارنس بشنوئی کے بھائی سے رابطے کا انکشاف

    بابا صدیقی قتل معاملے میں بڑی پیش رفت: شوٹرز کے لارنس بشنوئی کے بھائی سے رابطے کا انکشاف

    Wed, 23 Oct 2024 13:02:36 
    بابا صدیقی قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ممبئی کی کرائم برانچ نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان کی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ شوٹرز کا براہ راست رابطہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی سے تھا۔ باوجود اس کے، ابھی تک قتل کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
    امریکہ: صدارتی انتخابات میں امریکی عربوں کے لیے فلسطین سب سے اہم مسئلہ: سروے

    امریکہ: صدارتی انتخابات میں امریکی عربوں کے لیے فلسطین سب سے اہم مسئلہ: سروے

    Wed, 23 Oct 2024 12:31:03 
    عرب نیوز ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے زیر اہتمام کیے گئے "یوگوو" سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنے والے صدارتی انتخابات میں 87 فیصد امریکی عرب ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنی حریف کملا ہیریس پر 2 فیصد کی برتری حاصل ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق فلسطین کا مسئلہ سرفہرست ترجیح ہے۔ 26 ستمبر سے 1 اکتوبر کے درمیان 500 امریکی عربوں کے درمیان کیے گئے اس سروے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹ