ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    معروف موٹیویشنل اسپیکر منّور زماں اور دو دیگر ممبئی میں گرفتار؛ منور زماں پر نفرت انگیز تقاریر کا الزام

    معروف موٹیویشنل اسپیکر منّور زماں اور دو دیگر ممبئی میں گرفتار؛ منور زماں پر نفرت انگیز تقاریر کا الزام

    Mon, 21 Oct 2024 17:24:44 
    تلنگانہ ٹاسک فورس نے ملک کے معروف موٹیویشنل اسپیکر منور زماں سمیت ایک ہوٹل مالک اور ایک  ہوٹل مینجر  کو ممبئی سے گرفتار کر لیا  گیا اور وہاں  سے  تینوں کو تحقیقات کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری پیر کے روز میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی۔
     لارینس بشنوئی پر سوالات کا جواب دینے ممبئی جا رہے ہیں: پپو یادو کا جارحانہ اعلان

    لارینس بشنوئی پر سوالات کا جواب دینے ممبئی جا رہے ہیں: پپو یادو کا جارحانہ اعلان

    Mon, 21 Oct 2024 17:16:05 
    ممبئی میں این سی پی رہنما اور سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے بعد، بہار کے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے مبینہ گینگسٹر لارینس بشنوئی کو کھلا چیلنج کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے اس معاملے پر سوال پوچھا گیا تو پپو یادو کا ردعمل سخت تھا۔ انہوں نے اپنی وضاحت میں دوبارہ کہا کہ وہ جلد ہی ممبئی پہنچ رہے ہیں اور سب کو ان کی حقیقت کا احساس دلائیں گے۔
    "میرے والد کی بہادری میرے خون میں ہے" بابا صدیقی کے قتل پر ذیشان کا جذباتی سوشل میڈیا پیغام

    "میرے والد کی بہادری میرے خون میں ہے" بابا صدیقی کے قتل پر ذیشان کا جذباتی سوشل میڈیا پیغام

    Mon, 21 Oct 2024 17:12:48 
    حال ہی میں سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کا ممبئی میں سرعام قتل ہوگیا، جس نے سیاست اور بالی ووڈ میں ہلچل مچادی۔ اس واقعے کے بعد، بابا صدیقی کے بیٹے اور کانگریس رہنما ذیشان صدیقی نے ایک جذباتی ردعمل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کے قتل کے بعد، قاتلوں کی توجہ اب ان پر مرکوز ہے، لیکن وہ کسی طرح کی دھمکی سے نہیں ڈرتے۔ ذیشان نے مزید کہا کہ میرے والد کو خاموش کر
    دیوالی سے پہلے دہلی کی ہوا انتہائی آلودہ، 12 علاقے خطرناک فضائی معیار میں شامل

    دیوالی سے پہلے دہلی کی ہوا انتہائی آلودہ، 12 علاقے خطرناک فضائی معیار میں شامل

    Mon, 21 Oct 2024 17:09:08 
    دیوالی سے قبل ہی دہلی کی فضاء شدید آلودگی کا شکار ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں 12 علاقے ریڈ زون میں شامل ہو چکے ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر قریبی دنوں میں آلودگی سے کوئی خاطر خواہ ریلیف ملنے کے آثار نہیں ہیں۔ ایئر کوالیٹی وارننگ سسٹم کے مطابق اگلے تین دنوں تک دہلی کی ہوا کے معیار میں مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے، اور یہ "بہت خراب" زمرے میں جا سکتی ہے۔ ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے آلودگی کی سطح میں ا
    نوپور شرما کی وضاحت: ’میڈیا کی خبروں پر بھروسہ کیا، اسی کو بیان کیا‘

    نوپور شرما کی وضاحت: ’میڈیا کی خبروں پر بھروسہ کیا، اسی کو بیان کیا‘

    Mon, 21 Oct 2024 17:05:53 
    بی جے پی رہنما نوپور شرما ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بہرائچ تشدد میں ہلاک ہونے والے رام گوپال مشرا کی موت کے بارے میں عوامی جلسے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ رام گوپال کو بربریت سے قتل کیا گیا تھا، 35 گولیاں ماری گئی تھیں اور ان کے ناخن تک اکھاڑ دیے گئے تھے۔ تاہم، تنازع بڑھتا دیکھ کر نوپور شرما نے معافی مانگ لی اور وضاحت پیش کی کہ انہوں نے میڈیا میں جو سنا اور دیکھا، اسی کو بیان
    سپریم کورٹ کا فیصلہ: مدارس کی سرکاری فنڈنگ جاری، این سی پی سی آر کی سفارشات پر پابندی

    سپریم کورٹ کا فیصلہ: مدارس کی سرکاری فنڈنگ جاری، این سی پی سی آر کی سفارشات پر پابندی

    Mon, 21 Oct 2024 17:01:47 
    سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایک اہم فیصلے میں قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) کی سفارشات پر عمل درآمد روک دیا، جس کے نتیجے میں مدارس کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی فنڈنگ بدستور جاری رہے گی۔ عدالت نے این سی پی سی آر کی اس سفارش کو بھی مسترد کر دیا، جس میں غیر منظور شدہ مدارس کے طلبا کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اس فیصلے سے مدارس کی خود مختاری کو ب
    جے پور میں بلڈوزر کارروائی: سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج

    جے پور میں بلڈوزر کارروائی: سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج

    Mon, 21 Oct 2024 13:01:51 
    ملک بھر میں بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کو چیلنج کرتے ہوئے جے پور میں اتوار کو انتظامیہ نے آر ایس ایس کے کارکنوں پر حملے کے ملزم نصیب چودھری اور ان کے بیٹے بھیشم چودھری کی رہائش گاہ کو منہدم کر دیا۔
    مزید فلائٹس کو دھمکیاں، ہوابازی چیف کی برطرفی، وکرم دیودت کو وزارت کوئلہ میں سیکریٹری بنایا گیا

    مزید فلائٹس کو دھمکیاں، ہوابازی چیف کی برطرفی، وکرم دیودت کو وزارت کوئلہ میں سیکریٹری بنایا گیا

    Mon, 21 Oct 2024 12:55:01 
    ملک میں مسافر طیاروں کو بم دھماکے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اتوار کو 20 سے زائد پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں۔ جن ایئرلائنز کی فلائٹس کو نشانہ بنایا گیا ان میں انڈیگو، وستارا اور ایئر انڈیا شامل ہیں۔ اس سے پہلے، ہفتہ کو 30 طیاروں کو دھمکیاں ملیں، جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر گھنٹوں تک پریشان رہے۔
    مہاراشٹر: بی جے پی کی نگاہیں مسلم اکثریتی اسمبلی حلقوں پر مرکوز

    مہاراشٹر: بی جے پی کی نگاہیں مسلم اکثریتی اسمبلی حلقوں پر مرکوز

    Mon, 21 Oct 2024 12:49:55 
    بی جے پی، جو مہاراشٹر میں ہریانہ کی تاریخ کو دہرانے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے، نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی انتخابی حکمت عملی کو ترتیب دیا ہے۔ پارٹی نے اپنی تمام تر توجہ ان 14 لوک سبھا حلقوں پر مرکوز کر دی ہے جہاں 'انڈیا' اتحاد کے حق میں مسلمانوں کی یکطرفہ ووٹنگ کی وجہ سے زعفرانی اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔