Thu, 08 Apr 2021 10:13:56
مہاراشٹر میں کئی مقامات پر کورونا ویکسین کی قلت کا سامنا ہے اور کئی مقامات پر محض تین دن کا اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔ ممبئی سمیت دوسرے کئی شہروں میں ویکسین کا ذخیرہ بہت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے این ڈی ٹی وی سے بتایا کہ اس مسئلہ سے مرکزی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 08 Apr 2021 00:08:39
کنور ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے تین مسافروں کی طرف سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور ایک ہی دن میں 1.3 کروڑ روپے مالیت کا 2.8 کلو گرام سونا ضبط کرلیا۔کنور 7 / اپریل (ایس او نیوز) کنور ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے تین مسافروں کی طرف سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور ایک ہی دن میں 1.3 کروڑ روپے مالیت کا 2.8 کلو گرام سونا ضبط کرلیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کسٹمز نے م
View more
Wed, 07 Apr 2021 18:30:57
ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے سعودیوں اور دیگر 13 ممالک سے آنے والوں کو لازمی آئسولیشن کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 18:21:13
ایک ایسے وقت میں جب کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت زوال پذیر ہے اور لوگوں کو جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل تر ہو گیا ہے تو دنیا کو یہ بتا کر فوربز میگزین نے ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ بہت سے ارب پتی اسی عرصے کے دوران کھرب پتی ہو گئے اور کئی افراد کی دولت میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوا ہے۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 18:16:04
امریکہ میں گزشتہ سال مئی میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت میں نامزد پولیس افسر ڈیرک شاوین کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں پیر کو منی ایپلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی گواہی قلم بند کی گئی۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 18:10:27
امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ 19 اپریل سے امریکہ کی تمام بالغ آبادی یعنی 16 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کرونا وائرس کے خلاف تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔ اس سے پہلے اس ہدف کے لئے یکم مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
View more
Wed, 07 Apr 2021 17:51:09
دہلی ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تنہا کار ڈرائیو کر رہے شخص کا بھی ماسک لگانا لازمی ہے۔ تنہا کار ڈرائیو کر رہے شخص کے ماسک نہ لگانے پر چلان کرنے کے معاملہ میں ہائی کورٹ نے کار کو بھی عوامی مقام قرار دیا۔ اس سے قبل بغیر ماسک لگائے تنہا ڈرائیو کر رہے شخص کا چلان کاٹے جانے کے معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ میں پیر کے روز سماعت ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy