Mon, 25 Nov 2024 17:22:21
اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں جامع مسجد کے سروے کے دوران پیش آئے تشدد کے معاملے میں پولیس نے 2500 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اب تک 25 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ایف آئی آر میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق اور سنبھل کے رکن اسمبلی اقبال محمود کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ سنبھل ایس پی کرشن کمار کے مطابق پتھراؤ کے اس واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد
View more
Mon, 25 Nov 2024 17:16:19
ملک میں سبکدوش ججوں کی عوامی زندگی اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف نظریات اور تنازعات اکثر زیر بحث رہتے ہیں۔ خاص طور پر یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ کیا سابق ججوں کو سیاست میں شامل ہونا چاہیے یا نہیں؟ حالیہ دنوں میں یہ سوال سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے بھی کیا گیا۔ انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ معاشرہ سبکدوش ججوں کو انصاف کے نظام کے محافظ کے طور پر دیکھتا ہے، اس لیے ان کا طرز زندگی معاشرے کے قا
View more
Mon, 25 Nov 2024 17:10:44
بارڈر-گواسکر ٹرافی کا آغاز ہندوستان کے لیے یادگار رہا۔ پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان نے 295 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ یہ میدان آسٹریلیا کے لیے ایک مضبوط قلعہ تصور کیا جاتا تھا، لیکن ہندوستان نے اس کا ناقابلِ شکست ریکارڈ توڑ دیا۔ آپٹس اسٹیڈیم میں اس سے پہلے کھیلے گئے 4 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا ناقابلِ شکست رہا تھا، مگر اس بار ہندوستانی ٹیم نے اس کا یہ سلسلہ ختم کر دیا۔ سا
View more
Mon, 25 Nov 2024 17:00:46
206 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 60 رنز بنائے تھے کہ بارش کی مداخلت کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔
View more
Mon, 25 Nov 2024 16:48:15
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز آج ہوا، اور توقعات کے عین مطابق پہلے دن سے ہی ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں اپوزیشن نے اڈانی معاملے اور سنبھل میں پیش آئے تشدد پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے شدت کے ساتھ اپنی بات رکھنے کی کوشش کی، جس کے سبب ایوان کی کارروائی بار بار متاثر ہوئی۔ بالآخر شور و غل کے پیش نظر دونوں ایوانوں کی کارروائی کو 27 نومبر، بدھ کی صب
View more
Mon, 25 Nov 2024 13:28:26
ملک کی کئی ریاستوں میں سردی کی لہر نے دستک دے دی ہے اور شدید کہرے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا خاصا اثر ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، خاص طور پر ریلوے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ راجدھانی کی جانب آنے والی تقریباً 20 ٹرینیں اس وقت تاخیر سے چل رہی ہیں۔ عام طور پر کہرے کے باعث ٹرینوں کی رفتار پر اثر 15 دسمبر سے 15 فروری کے درمیان دیکھا جاتا ہے، لیکن اس بار غیر
View more
Mon, 25 Nov 2024 13:25:04
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے سنبھل واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یوگی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حساس معاملے میں حکومت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو سنے بغیر فیصلہ کیا۔ پرینکا نے کہا کہ انتظامیہ کی جلد بازی اور غیر ذمہ دارانہ رویے نے حالات کو مزید کشیدہ کر دیا اور حکومت نے صورتحال کو سنبھالنے کے بجائے
View more
Mon, 25 Nov 2024 13:21:00
اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں اتوار کو شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہوئے تشدد اور اموات پر سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے۔ اس واقعہ پر کئی رہنماؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے بھی اپنا موقف ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس ناخوشگوار واقعہ کے لیے ریاستی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے سوال اٹھائے ہیں۔
View more
Mon, 25 Nov 2024 13:03:28
آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکے انتخابی اجلاس میں دوسری معیادکے لیے فقیہ العصراورممتازعالم دین حضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی کوباتفاق رائے صدراورحضرت مولانافضل الرحیم مجددی کوجنرل سکریٹری منتخب کرلیاگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy