ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں گوا جانے والی بس الٹ گئی؛ ایک ہلاک، 20 مسافر زخمی

انکولہ میں گوا جانے والی بس الٹ گئی؛ ایک ہلاک، 20 مسافر زخمی

Sat, 30 May 2026 13:49:49    S O News
انکولہ میں گوا جانے والی بس الٹ گئی؛ ایک ہلاک، 20 مسافر زخمی

انکولہ30/مئی (ایس او نیوز): اترکنڑا ضلع کے انکولہ تعلقہ میں قومی شاہراہ 52 پر ہفتہ کی علی الصبح پیش آئے ایک ہولناک سڑک حادثے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مسافر کی شناخت آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شرنیا کی حثیتسے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ سی برڈ ٹریول کی ایک نجی لگژری بس 36 مسافروں کو لے کر بلّاری سے گوا جا رہی تھی کہ کنچن باگل (اڈلور) کے قریب بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور شاہراہ کے درمیان سڑک پر الٹ گئی۔

اطلاعات کے مطابق بس تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔ زخمیوں میں سے 9 کو سر، سینے اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

حادثے کے بعد قومی شاہراہ 52 پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ بس کے سڑک پر الٹنے کے باعث شاہراہ کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور کئی گھنٹوں تک شدید ٹریفک جام رہا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولیس، امدادی عملہ اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے۔ بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے اور امدادی کارروائی انجام دی گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے انکولہ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں شدید زخمی ہونے والے 9 مسافروں کو مزید علاج کے لیے کاروار کے کریمز (KRIMS) ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج انکولہ میں جاری ہے۔

پولیس اور قومی شاہراہ کے عملے نے بعد میں ایک بڑی کرین کی مدد سے الٹی ہوئی بس کو ہٹا کر ٹریفک بحال کیا۔ کئی گھنٹوں تک متاثر رہنے والی آمد و رفت بعد ازاں معمول پر آگئی۔

انکولہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Share: