ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کی بزرگ خاتون منگلورو اسپتال میں زیر علاج،عوام سے مالی تعاون کی اپیل

بھٹکل کی بزرگ خاتون منگلورو اسپتال میں زیر علاج،عوام سے مالی تعاون کی اپیل

Thu, 15 May 2025 17:44:17    S O News

بھٹکل، 15/مئی (ایس او نیوز ) بھٹکل جامعہ آباد کی رہائشی 65 سالہ بزرگ خاتون خیر النساء زوجہ ابوبکر کو 12 مئی 2025 کو اچانک شدید سردرد اور مسلسل قے کی شکایت پر فوری طور پر منگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں داخل کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بتاریخ 13 مئی 2025 کوان کا کامیاب آپریشن انجام دیا گیا ہے

ڈاکٹروں کے مطابق مریضہ کو "لیفٹ فرنٹو ٹیمپورو پیریئٹل کرینیوٹومی اور ہیماٹوما کی صفائی" کے تحت سرجری کی گئی، اور اب انہیں اینٹی بایوٹکس، درد کم کرنے والی دوائیں، مرگی اور سوجن کی دواؤں کے ساتھ مکمل طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔ علاج کی نگرانی نیورو سرجن ڈاکٹر دیپک ایس کر رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کے اندازے کے مطابق اس علاج پر تقریباً چار لاکھ روپے (Rs. 4,00,000) کا خرچ آئے گا۔ چونکہ مریضہ کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور ان کے اہل خانہ کے پاس اس قدر مالی وسائل نہیں ہیں کہ وہ علاج کے اخراجات برداشت کر سکیں، اس لیے گھر والوں نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت ان کے علاج کے لئے اپنی جانب سے ہرممکن مالی تعاون پیش کریں۔

خاتون کو معالی تعاون پیش کرنے کے لئے مرکزی جماعت المسلمین، تینگن گنڈی نے بھی ضروری چھان بین کے بعد عوام الناس سے اس خاتون کے علاج کے لئے ہرممکن مالی امداد  کی اپیل کی ہے۔

نیچے دئے گئے کوڈ کو اسکین کرکے عوام خاتون کے فرزند کے بینک اکاونٹ پر فون پے، یا گوگل پے کے ذریعے اپنی امداد جمع کراسکتے ہیں۔

Ibrahim Kawa Scanner

Share: