ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں بلند سمندری لہروں کے ساتھ موسلادھار بارش ؛ مرڈیشور بیچ پر عوامی داخلے پر پولس نے عائد کی پابندی

بھٹکل: کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں بلند سمندری لہروں کے ساتھ موسلادھار بارش ؛ مرڈیشور بیچ پر عوامی داخلے پر پولس نے عائد کی پابندی

Sun, 25 May 2025 19:30:08    S O News
بھٹکل: کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں  بلند سمندری لہروں کے ساتھ موسلادھار بارش ؛ مرڈیشور بیچ پر عوامی داخلے پر پولس نے عائد کی پابندی

بھٹکل، 25 مئی (ایس او نیوز): کرناٹک کے تینوں ساحلی اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے 24 تا 27 مئی کے دوران بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے بعد مینگلور، اُڈپی، بھٹکل اور کاروار سمیت دیگر ساحلی مقامات پر سمندر میں زبردست طغیانی اور بلند لہریں دیکھی جارہی ہیں۔

ہفتہ کے روز بھٹکل میں بارش وقفے وقفے سے جاری رہی، جبکہ کمٹہ، انکولہ، کاروار، سرسی اور سداپور میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ حالانکہ آج  اتوار کو، بھٹکل، مینگلور اور اُڈپی میں  شدید  بارش  کا سلسلہ جاری ہے  البتہ  کمٹہ، انکولہ، کاروار وغیرہ علاقوں میں آج بارش میں کمی دیکھی گئی ہے۔ جبکہ  تمام ساحلی علاقوں میں آسمان بدستور ابر آلود ہے اور موسم کے مزید خراب ہونے کا امکان دیکھا جارہا ہے۔

arabian-sea.jpg

مرڈیشور بیچ پر عوامی داخلے پر پولیس نے لگائی مکمل پابندی

ریڈ الرٹ اور سمندری لہروں میں غیر معمولی شدت  کی پیش گوئی کے بعد  اُترکنڑا کی ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے پہلے ہی عوام کو پانی میں نہ اترنے کی تنبیہ کی تھی۔ اس کے باوجود سنیچر کو مرڈیشور بیچ پر کچھ افراد کو سمندری لہروں میں کھیلتے ہوئے پایا گیا، جس کے بعد پولیس نے اتوار کو سخت قدم اٹھاتے ہوئے بیچ پر عوامی داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ادھر مینگلور، اُڈپی اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں آج اتوار کو  بھاری بارش ہورہی ہے ، جبکہ بھٹکل میں وقفے وقفے سے شدید بارش  جاری  ہے،  جبکہ سنیچر کو کیرالہ کے ساتھ ہی مانسون کا کرناٹک میں باضابطہ داخلہ ہوا، جس کے بعد  محکمہ موسمیات نے 30 مئی تک ساحلی کرناٹکا میں بھاری سے بے حد بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

click here for report in English


Share: