
بھٹکل 19/مئی(ایس او نیوز) محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے آج 19 مئی کو ساحلی کرناثک کے تینوں اضلاع اتر کنڑا، دکشن کنڑا اور اُڈپی کے ںعض مقامات پر شدید بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ ان اضلاع کے زیادہ تر علاقوں میں درمیانی درجے کی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 مئی کو کچھ علاقوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ انتہائی شدید بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اور ان اضلاع کے زیادہ تر مقامات پر شدید سے بے حد شدید بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 مئی کو بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ شدید سے بے حد شدید بارش اور زیادہ تر علاقوں میں درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کے ساتھ چند علاقوں میں شدید سے بے حد شدید بارش اور زیادہ تر علاقوں میں درمیانی درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔