ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : موٹر بائک چرانے کی کوشش - عوام نے ملزمین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا

بیلتنگڈی : موٹر بائک چرانے کی کوشش - عوام نے ملزمین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا

Sat, 24 Jan 2026 10:50:50    S O News
belthanday bike theft


بیلتنگڈی، 24 / جنوری (ایس او نیوز) موٹرسائیکل چوری کرنے کی کوشش کرنے والے دو ملزمین کو لوگوں نے پیچھا کرنے کے بعد پکڑ لیا اور اچھی خاصی دھلائی کرنے کے ساتھ  ایک درخت سے باندھ دیا - پھر اس کے بعد ملزمین کو بیلتنگڈی تعلقہ کے ماروڈی گاؤں کے پالاراگولی میں وینور پولیس کے حوالے کر دیا ۔

ملزمین کی شناخت معید الدین ناصر اور عبدالصمد کے طور پر کی گئی ہے، جو منگلورو شہر کے کلور کے رہنے والے ہیں ۔

پولیس کے پاس درج کی گئی شکایت کے مطابق ان دونوں کو دیوی پرساد نامی شخص کے گھر کے قریب دیکھا گیا تھا ۔ ایک پڑوسی نے علاقے میں مشکوک سرگرمی دیکھ کر اہل خانہ کو آگاہ کیا ۔

دیوی پرساد جو قریب ہی میں ایک نیموتسوا پروگرام میں شرکت کر رہا تھا  دوسروں کے ساتھ اس کے گھر پہنچا اور مبینہ طور پر ملزمین کو اپنی موٹربائک [رجسٹریشن نمبر KA-19-W-407] کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے پایا ۔ جب ان کا پیچھا کیا گیا اور انہیں روکا گیا تو ملزمان نے مبینہ طور پر دیوی پرساد پر حملہ کیا اور بائک لے کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔

اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر تقریباً 25 سے 30 مقامی لوگوں کا ایک گروپ موقع پر جمع ہوا، جس نے دونوں کو قابو کر لیا اور پولیس کے پہنچنے تک انہیں روک لیا ۔

دیوی پرساد کی طرف سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر، وینور پولیس نے عبدالصمد اور معید الدین ناصر کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس)، 2023 کی دفعہ 303(2) اور 307 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

پتہ چلا ہے کہ اس واقعے سے متعلق ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں ۔


Share: