منگلورو ،15 / جنوری (ایس او نیوز) آن لائن شاپنگ کے نام پر کیے گئے فراڈ میں بنٹوال کی ایک خاتون کو 87.5 ہزار روپوں کا چونا لگایا گیا ۔
شروتھی پائی نامی خاتون کی طرف سے پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت کے مطابق اس نے 3 جنوری کو فیس بک پر ایک اشتہار دیکھا اور Aramya aap کے ذریعے اپنا آرڈر دیتے ہوئے رقم کی ادائیگی آن لائن کر دی ۔
اس کے بعد 5 اور 6 جنوری کو ملزمین نے مختلف فون نمبروں سے فون کالس اور وہاٹس ایپ میسیجز ذریعے اس سے رابطہ کیا اور اس کی طرف سے ادا کی گئی رقم اٹک جانے کا بہانہ کرتے ہوئے اسے بار بار کیو آر کوڈ اسکیان کرنے اور اپنے اکاونٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے کی ہدایت دیتے رہے ۔ اس طرح متاثرہ خاتون کے کھاتے سے 87,524 روپے سائبر فراڈ کے نذر ہوگئے ۔
بنٹوال پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔