ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے بئیلور میں نوجوان پر حملہ

بھٹکل کے بئیلور میں نوجوان پر حملہ

Thu, 20 Mar 2025 15:30:57    S O News

بھٹکل ، 20 / مارچ  (ایس او نیوز) تعلقہ کے بئیلور میں ایک نوجوان پر بیئر کی بوتل سے  حملہ کیا گیا  جس کے تعلق سے مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے ۔
    
وینکٹیش گنپیا نائک کی جانب سے درج کی شکایت کے مطابق پرانی رقابت کے چلتے زبانی تکرار کے بعد ایشور نائک دوڈا بلسے نامی شخص نے اس پر بیئر کی بوتل سے حملہ کر دیا ۔ وینکٹیش کا کہنا ہے کہ تقریباً 6 مہینے قبل ملزم نے اس کی بیوی کو آواز دے کر پکارا تھا جس کے بعد اس نے ملزم کو تنبیہ کی تھی ۔ اسی معاملے کے پس منظر میں اب ملزم نے اس پر حملہ کیا ہے ۔ 


Share: